ETV Bharat / state

ندیا: سڑک حادثے میں تین افراد کی موت

بھارت - بنگلہ دیش سرحد کے قریب بالو لدی لاری نے مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی زور دار تھی کہ موٹرسائیکل پر سوار تینوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

ندیا: سڑک حادثے میں تین افراد کی موت
ندیا: سڑک حادثے میں تین افراد کی موت
author img

By

Published : Jan 18, 2021, 4:56 PM IST

مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے ‌چانپڑا تھانہ کے گوال ڈانگہ میں بھارت - بنگلہ دیش سرحد کے قریب ہوئے سڑک حادثے میں تین افراد کی موت ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ آج دوپہر اس وقت پیش آیا جب بالی (بالو) لدی لاری نے مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی زور دار تھی کہ موٹرسائیکل پر سوار تینوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور تینوں افراد کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دیا۔

پولیس نے کہا کہ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ گہرے کہرے کے سبب یہ واقعہ پیش آیا جس میں تینوں افراد کی موت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ ایک نجی ایپ ہے، اگر پریشانی ہو تو استعمال نہ کریں: دہلی ہائی کورٹ

پولیس نے مزید بتایا کہ اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت اکرام منڈل، قاسم شیخ اور احمد شیخ کے طور پر ہویی ہے۔ تینوں پیشے سے راج مستری ہیں اور کام کے ارادے سے کہیں جا رہے تھے، تبھی حادثے کے شکار ہو گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.