ضلع ہاوڑا کے ڈی سی نارتھ امت ٹھاکر نے میڈیا کو بریفینگ دیتے ہوئے کہاکہ سونی رجک قتل کیس میں مقتولہ کے شوہر سمیت تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقتولہ گزشتہ روز سونی رجک نام کی ایک عورت کی تین حصوں میں کٹی لاش بر آمد کی گئی تھی ۔ تفتیش کے دوران مقتولہ کے شوہر اوپیندر رجک کو پہلے گرفتار کیا گیا۔
ڈی سی نارتھ نے کہاکہ اوپیندر رجک سے پوچھ گچھ کے دوران حیران کردینے والی سچائی سامنے آ ئی ہے۔ اوپیندر رجک نے تیس ہزار روپے میں دلبر خان اور شکیل نام کے دو سپاری کلر کی مدد سے اپنی بیوی کو قتل کرایا۔
انہوں نے کہاکہ سپاری کلر نے سونی رجک کو پہلے قتل کیا گیا اور اس کے بعد مقتولہ کے جسم کو کئی حصوں میں کاٹ کر ٹیکسی کے ذریعہ بالی کے جیٹیا گھاٹ کے کنارے لاش کو پھینک دی گئی۔
اعلیٰ پولیس اہلکار نے مقتولہ کے شوہر اور دو سپاری کلر کو گرفتار کرنے کے بعد ٹیکسی ڈرائیور کو حراست میں لیا گیا جس کی مدد سے لاش کوبستے میں بھر کر جیٹیا گھاٹ تک لے جائے گی تھی ۔ اس کے علاوہ رکشہ والے کو بھی حراست میں لیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ پولیس نے 48 گھنٹوں میں قتل کیس کامعمہ حل کرلیا ہے۔قاتل اوپیندر رجک کو اپنی بیوی سونی رجک پر دوسر ے مردوں کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کر نے کاشبہ تھا۔اسی بنیاد پر سونی رجک کوبے رحمی سے قتل کیا گیا۔