رامپور ہاٹ: مغربی بنگال میں ہونے والے پنچایت انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہے۔ پنچایت انتخابات کے پش نظر پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران ریاست کے مختلف اضلاع میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خانی جھڑپیں بھی جاری ہیں۔ بشمول بوگٹوئی قتل میں ہلاک ہونے والی ڈولی بی بی کی بہو سیما خاتون نے آج رام پور ہاٹ کے بلاک 1 کے برسال گرام پنچایت میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ وہ رام پور ہاٹ نمبر 1 بلاک آفس گئے اور بی جے پی کے نامزد امیدواروں کے طور پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ سیما خاتون کے شوہر کرن شیخ، رشتہ دار محی لال شیخ اور بی جے پی کی مقامی قیادت بھی موجود تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 21 مارچ 2022 کو رام پور ہاٹ کے بوگتوئی چوراہے پر ایک بم سے بلاک نمبر 1 کے برسال گرام پنچایت کے نائب سربراہ بھدو شیخ کی موت ہوگئی تھی۔ اس قتل کا بدلہ لینے کے لیے بوگتوئی گاؤں میں قتل و غارت کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ بوگٹوی گاؤں میں یکے بعد دیگرے دس گھروں میں آگ لگادی گئی تھی جس میں دس لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ مبینہ طور پر سونا شیخ کے گھر سے سات جلی ہوئی لاشیں برآمد ہوئیں۔
اس کے علاوہ اس واقعے میں رام پور ہاٹ میڈیکل کالج اسپتال میں تین دیگر افراد کی جھلسنے سے موت ہوئی تھی۔ الزام لگایا گیا کہ اس قتل کی منصوبہ بندی ترنمول لیڈروں کی حمایت سے کی گئی تھی۔ اس معاملے میں ترنمول کانگریس رامپور ہاٹ بلاک کے صدر انور الحق سمیت متعدد افراد کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ اقلیتی اکثریت والے اس گاؤں میں بی جے پی کی کوئی تنظیم نہیں ہے۔ وہیں، باخبر لوگوں کا ماننا ہے کہ بگٹوئی میں غریب لوگوں کے خاندان سے بی جے پی کے امیدوار کی نامزدگی سے رامپور ہاٹ میں ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Namaz e Istisqa Offered in Malda مالدہ میں بارش کیلئے نماز استسقاء کا اہتمام