کولکاتا: مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے پاناگڑھ میں افسوسناک واقعہ میں ایک گھر سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ اس واقعے میں صبح 23 سالہ سمرن وشوکرما، 21 سالہ سونو وشوکرما، 70 سالہ سیتا دیوی کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ان تینوں کا گھر جھارکھنڈ میں ہے۔ وہ پانا گڑھ میں چچا کے گھر ملنے آئے تھے۔ تینوں لاشیں آج صبح گھر کے سامنے سے ملی ہیں۔ پڑوسیوں نے بتایا کہ تینوں لاشیں گھر کے صحن سے برآمد ہوئی۔ پولیس کو اطلاع دی گئی۔ تینوں کی موت کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوپائی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ تینوں کو قتل کیا گیا ہے اور تینوں افراد کے موبائل فون بھی غائب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Fire in Howrah ہاوڑہ میں جوٹ مل کے گودام میں بھیانک آتشزدگی
پڑوسیوں نے دعویٰ کیا کہ ایک شخص موٹر سائیکل پر ان کے گھر آیاتھا، تھوڑی دیر بعد وہ شخص گھر سے چلا گیا۔ کچھ دیر بعد گھر کے پچھواڑے سے لاش ملی۔ خاندان کے باقی افراد بھی اس معاملے میں کچھ بتانے سے قاصر ہیں۔ پولیس اس بات کی تحقیق کر رہی ہے کہ آیا واقعہ کے وقت گھر میں کوئی موجود تھا یا نہیں۔۔ موت کی اصل وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔مرنے والےتینوں افراد کو تعلق جھارکھنڈ سے ہے۔