کولکاتا: مغربی بنگال کے وزیر اروپ بسواس نے کہا کہ شہر میں ٹالی گنج کے کدگھاٹ میں واقع ایس کے مووی اسٹوڈیو کے ایک گودام میں آج صبح آگ لگنے کی اطلاع پر 15 فائر ٹینڈر موقع پر پہنچے اور ایک گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ اس دوران ایک فائر فائٹر زخمی ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ آتش گیر مواد سے بھرے گودام میں آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ شہر میں بروئی پور پولیس کے قریب ایک اور آتشزدگی کے حادثے میں پولیس کی ایک گاڑی اور کئی دو پہیہ گاڑیوں سمیت چند چار پہیہ گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ یہاں آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں کو تعینات کیا گیا جس کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:Owaisi on Hijab Verdict 'حجاب معاملے کو بی جے پی نے غیر ضروری طور پر اٹھایا ہے'
پولیس نے کہا کہ یہ شبہ ہے کہ بروئی پور میں آگ پٹاخوں کے ذخیرے سے لگی، جنہیں بدھ کو چمپاہٹی بازار سے ضبط کیا گیا تھا۔ اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق شہر کے جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ میں متلا پل کے قریب آج صبح ایک اور آتشزدگی کے واقعہ میں تقریباً 12 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی دو فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے۔ آگ پر کچھ ہی دیر میں قابو پالیا گیا۔ اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔Three Incidents Of Fire In Different Part Of South 24 PGS In West Bengal