ETV Bharat / state

Three Died In Road Accident سڑک حادثے میں تین لوگوں کی موت - جلپائی گوڑی کے قریب پھول باڑی علاقے

جلپائی گوڑی ضلع کے پھول باڑی علاقے میں ایمبولینس اور ٹرک کے درمیان بھیانک ٹکر میں تین لوگوں کی موت ہو گئی۔سڑک حادثے کے بعد گھنٹوں تک گاڑیوں کی آمدورفت پوری طرح سے متاثر رہی ۔

سڑک حادثے میں تین لوگوں کی موت
سڑک حادثے میں تین لوگوں کی موت
author img

By

Published : Feb 6, 2023, 4:18 PM IST

سلی گڑی:مغربی بنگال کے ضلع جلپائی گوڑی کے قریب پھول باڑی علاقے میں ہوئے سڑک حادثہ میں تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ ایمبولینس آج صبح سویرے جلپائی گوڑی ضلع کے میناگوڑی سے سلی گوڑی جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی۔ جس کی وجہ سے تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اس کے علاوہ تین دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں ایمبولینس ڈرائیور پرشانت رائے (50)، مسافر بپن گھوش (35) اور ریتا ساہا شامل ہیں۔اس واقعہ میں مکتی ساہا، گوپال کر اور مردول ساہا شدید طورپر زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جب مکتی ساہا کو فالج کا دورہ پڑنے پر انہیں میناگوری اسپتال سے نارتھ بنگال میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال منتقل کیا جانا تھا۔خاندان والے مریض کوانہیں میناگوری اسپتال سے نارتھ بنگال میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال منتقل کرنے کے لئےایمبولنس کرائے پر لے کر سلی گوڑی کے لئے روانہ ہوگئے۔ ایمبولینس پھول باری کے قریب پہنچی تو مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ تصادم کی شدت اتنی تھی کہ تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے

یہ بھی پڑھیں:Sultanpur Road Accident سلطان پور میں سڑک حادثہ، تین افراد کی موت

مقامی باشندوں نے فوری طور پر زخمیوں کو شمالی بنگال میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں داخل کرایا۔موقع پر پہنچ کر سلی گوڑی پولس کمشنریٹ کے اعلیٰ حکام حالات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.