ETV Bharat / state

Three Days Exhibition تریپورہ میں مودی حکومت کے نو سال مکمل ہونے پر تین روزہ نمائش کا اہتمام

اطلاعات و نشریات کی وزارت کے تحت سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن (سی بی سی) یوم آزادی کی تقریبات اورمودی حکومت کے نو سال مکمل ہونے کے موقع پر مغربی تریپورہ کے سیپاہی جلا ضلع کے بشل گڑھ میں تین روزہ نمائش کا اہتمام کر رہا ہے۔ اس میں لوگوں کو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی گڈ گورننس، غریبوں کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا جائے گا۔

تریپورہ میں مودی حکومت کے نو سال مکمل ہونے پر تین روزہ نمائش کا اہتمام

author img

By

Published : Jun 20, 2023, 5:00 PM IST

اگرتلہ:ریاست تریپورہ کے سیپاہی جلا ضلع کے بشل گڑھ میں تین روزہ نمائش کا اہتمام کر رہا ہے۔نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے بشال گڑھ کے ایم ایل اے سوشانت دیب نے مسٹر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی، خاص طور پر کووڈ-19 کے دور میں جب دنیا وبائی بیماری کے خطرے سے لڑ رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی بروقت مداخلت سے نہ صرف ہندوستان کے لوگوں کی جان بچائی گئی بلکہ ہندوستانی کمپنیوں کی تیار کردہ ویکسین کئی دوسرے ممالک کو دے کر کئی دوسرے ممالک کے شہریوں کو بھی بچایا گیا۔

ایم ایل اے نے اس وقت کے برازیل کے صدر جیر بولسونارو کے ٹویٹ کا حوالہ دیا، جنہوں نے ہندوستان کی طرف سے برآمد کی گئی ویکسین کو زندگی بچانے والا کہا تھا اور اس کا موازنہ کووڈ کے خلاف 'سنجیونی بوٹی' سے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے ملک کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو گھر واپس لانے میں مفت امداد اور غریب لوگوں کو ماہانہ پانچ کلو مفت راشن دیا گیا جو اب تک جاری ہے۔

انہوں نے نمائش کے انعقاد پر سی بی سی اگرتلہ کو مبارکباد پیش کی اور لوگوں سے اس تقریب میں شرکت کی اپیل کی کیونکہ یہ جدوجہد آزادی کے گمنام ہیروز پر روشنی ڈالتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Governor CV Anand Bose گورنر ہائوس پر عوام کا اعتماد بڑھ رہا ہے: گورنر سی وی آنند بوس

اے آئی آر اگرتلہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سبھاشیش چندا اور ریجنل پبلسٹی آفیسر سدیپت کار نے شہریوں کو بااختیار بنانے کے لیے وزارت کی مختلف باقاعدہ سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے اجتماع سے خطاب کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.