کولکاتا کی خصوصی ٹاکس فورس (ایس ٹی ایف) کو سنیچر کی رات ٹھاکر پور علاقے میں ڈائمنڈ پارک ہاؤسنگ کمپلکس سے خفیہ اطلاع ملی تھی جس کی بنیاد پر ہری دیب پور پولیس کے ساتھ مشترکہ چھاپوں کی کارروائی کرتے ہوئے ایک فلیٹ سے ایک کروڑ روپے مالیت کی منشیات کے ساتھ تین اسمگلروں کو گرفتار کیا۔
اسمگلروں نے منشیات ایک باکس میں رکھی ہوئی تھی اور اسے آگے بھیجنے کی تیاری میں تھے لیکن پولیس نے چھاپہ مارکر تینوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔