ETV Bharat / state

طوفان کے پیش ںظر ہزاروں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کام جاری - bengal cyclone

یاس نام کے طوفان کی پیش گوئی کے مدنظر شمالی 24 پرگنہ اور جنوبی 24 پرگنہ کے ساحلی علاقوں میں آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کام جاری ہے۔

طوفان کے پیش ںظر ہزاروں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کام جاری

author img

By

Published : May 23, 2021, 8:01 PM IST

یاس نام کے طوفان کی پیش گوئی کے مدنظر جلیج بنگال سے متصل اضلاع جنوبی 24 پرگنہ اور شمالی 24 پرگنہ ہائی الرٹ پر ہے۔

ریاستی حکومت کی ہدایت کے بعد ضلع مجسٹریٹ اور دیگر اعلیٰ حکام نے ساحلی اضلاع میں آباد باشندوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اب تک ساڑھے چار لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ اب بھی تقریباً ڈیڑھ لاکھ ساحلی علاقوں میں موجود ہیں۔

تمام لوگوں کو اسکولوں میں ٹھہرنے کا انتظام کیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ محفوظ مقامات پر کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔

دوسری طرف جنوبی 24 پرگنہ اور شمالی 24 پرگنہ کے ماہی گیروں کو آئندہ 72 گھنٹوں تک کشتی، ٹرالر وغیرہ کو سمندر میں نہ اتارنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز علی پور محکمہ موسمیات نے خلیج بنگال میں خطرناک طوفان کی پیش گوئی کی تھی۔

اس کے ساتھ ساتھ خلیج بنگال میں ہواؤں کا دباؤ گہرا یوجانے کے بعد آئندہ 25 مئی کی رات اور 26 مئی کی صبح یاس نامی طوفان مغربی بنگال کے ساحلی اضلاع سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ اس دوران 140 سے 150 کیلو میٹر کی رفتار ہوائیں چلیں گی۔

ذرائع کے مطابق خلیج بنگال میں ہواؤں کا دباؤ بننے کے سبب سے یاس(yaas) نام کا طوفان آئندہ 26 مئی کو مغربی بنگال کے ساحلی اضلاع سے ٹکرانے کا خدشہ ہے۔

خلیج بنگال میں ہواؤں کا دباؤ گہراتا جا رہا ہے۔ اس کے سبب یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یاس نام کے طوفان کا اثر 22 مئی کی درمیانی شب سے دیکھا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق مغربی بنگال میں 23 مئی سے ہلکی بارش شروع ہو سکتی ہے جو 24 اور 25 مئی تک جاری رہے گی۔

اس سے قبل بدھ کی شام مغربی بنگال سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے یاس نامی طوفان کی پیشنگوئی کو لے کر مختلف اضلاع کے مجسٹریٹ سے ورچوئل کانفرنس کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 2020 میں امپھان نامی طوفان سے سمندر سے متصل اضلاع میں بھیانک تباہی ہوئی تھی جس میں درجنوں لوگوں کی موت ہو گئی تھی، سینکڑوں مکانات منہدم ہو گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.