وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ترقیاتی منصوبوں میں سے ایک دوارے سرکار (گھر گھر حکومتی ترقیاتی منصوبوں) اسکیم کے تحت ریاست کے تمام اضلاع میں کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ان کیمپوں کے انعقاد کا اصل مقصد عام لوگوں بالخصوص خواتین کو سرکاری دفاتر جانے کے بجائے گھر بیٹھے ان کے تمام کام اور مسائل کا حل نکالنا ہے۔
اس منصوبے کے تمام میونسپل، پنچایت اور گرام پنچایت میں ضلع مجسٹریٹ، ایس ڈی پی او، بی ڈی او، ضلع سبھاپتی، ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کی نگرانی میں کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں افسران کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر ترقیاتی منصوبوں کو گھر گھر تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ کوئی بھی شخص ترقیاتی منصوبوں کے فائدے سے محروم نہ رہ جائے۔' واضح رہے کہ دوارے سرکار اسکیم (گھر گھر سرکار ) اسکیم کے تحت مغربی بنگال حکومت کے اعلیٰ افسران جن میں ضلع مجسٹریٹ، ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ، ایس ڈی پی او، بی ڈی او اور ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کی نگرانی میں کیمپ کا اہتمام کیا جاتا ہے، جہاں عام لوگوں کے مسائل دور کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں سے عام لوگوں کو راست جوڑنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
- مزید پڑھیں: شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا میونسپلٹی کے ایڈمنسٹریٹیو میں ردوبدل
- ترقیاتی منصوبوں سے مسلم خواتین خوش
ترقیاتی منصوبوں میں سے ایک کنیا شری اسکیم کو جرمنی سمیت یوروپ کے بیشتر ممالک نے خواتین کی فلاح و بہبود کے کاموں کے لیے سب سے بہترین منصوبہ قرار دیتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا ہے۔'