ETV Bharat / state

بی جے پی کے سینکڑوں کارکن ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہوگئے - اسمبلی انتخابات 2021 کی تاریخ

شمالی 24 پرگنہ کے بنگاؤں میں رکن اسمبلی سمیت تقریباً دو ہزار رہنماؤں اور کارکنان بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہو گئے۔

thousand of bjp leaders and workers join tmc in north 24 pgs
سینکڑوں بی جے پی رہنماؤں و کارکنان ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل
author img

By

Published : Sep 4, 2021, 10:20 PM IST

مغربی بنگال میں گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آرہی ہے۔ مختلف اضلاع سے روزانہ دل بدل کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔

ریاست میں دل بدل کے کھیل کے دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ پہلا اسمبلی انتخابات 2021 کی تاریخوں کے اعلان اور دوسرا نتائج کے بعد۔ دل بدل کے کھیل کی پہلی اننگز میں تمام کامیابیاں بی جے پی کو ملتی ہوئی نظر آرہی تھی، جس میں شھبندو ادھیکاری سمیت متعدد رہنما ٹی ایم سی کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوگئے۔

رواں برس کے گزشتہ دو مئی کو اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد ریاست کی سیاسی صورتحال میں تیزی سے تبدیلی آئی۔ بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے اور ان کے بیٹے ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے۔

اسی درمیان شمالی 24 پرگنہ کے بنگاؤں میں رکن اسمبلی بسواجیت داس کے ساتھ تقریباً دو ہزار رہنماؤں اور کارکنان بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہو گئے۔

بنگاوں میں زبردست شفاف پڑنے کے باوجود ریاستی صدر دلیپ گھوش یا پھر حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری کی جانب سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

دوسری طرف ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جو لوگ ایماندار ہیں اور گمراہی کے سبب پارٹی چھوڑ کر چلے گئے تھے ان کی گھر واپسی کی راہ صاف ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل ترنمول کانگریس بھون میں ممتابنرجی کی موجودگی میں مکل رائے اور ان کے بیٹے شبرانسو رائے بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے تھے اس کے بعد سے ہی بی جے پی کے رہنماؤں کے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کی کوشش تیز ہو گئی ہے۔

اس سے قبل اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد سے ہی مشہور فٹبالر دیپندو بسواس، سونالی گویا، مالدہ ضلع کی مرمو سمیت بی جے پی کے کئی رہنماؤں نے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.