مغربی بنگال کے بیشتر اضلاع میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے موسلادھار بارش اور تیز ہواؤں کے چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔اگلے 48 گھنٹوں تک موسم میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔Thirty seconds tornado badly hit costal area of North 24 pgs
اسی درمیان شمالی 24 پرگنہ کے ساحلی علاقہ سندیش کھالی میں آج آئے اچانک ٹرنائیڈو طوفان کی وجہ درجنوں کچے مکانات منہدم ہو گئے جبکہ لاکھوں روپے کے فصل اور فیشری پوری طرح سے تباہ ہو گئے۔
شمالی 24 پرگنہ ضلع انتظامیہ کے مطابق سمندر کے قریب واقع سندیش کھالی بلاک میں آنے والا ٹورنیڈو کے سلسلے میں پیشگی اطلاع نہیں تھی۔اس کی وجہ ساحلی علاقوں میں رہنے والے باشندوں کو الرٹ نہیں کیا جا سکا۔
ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محض تیس سیکنڈ کے ٹورنیڈو کے آنے سے کو کافی نقصان پہنچا ہے۔تقریبا 56 سے زائد کچے مکانات منہدم ہو گئے ہیں۔اس کے علاوہ بجلی کے کھمبے اور لکڑی کے بنے ٹاورز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Fisherman Boat Capsizes خلیج بنگال میں ٹرالر ڈوبنے سے 18 ماہی گیر لاپتہ
انہوں نے مزید کہا کہ مثبت پہلو یہ ہے کہ اس قدرتی آفات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ کسی کے زخمی ہوئے کی بھی اطلاع نہیں ملی ہے۔ احتیاطی طور ساحلی علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
دوسری طرف علی پور محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ہواؤں کا دباؤ بننے کے بعد طوفان کے آنے کے خدشہ ہے۔ابتدائی اطلاع کے مطابق ساحلی اضلاع شمالی 24 پرگنہ،جنوبی 24 پرگنہ،مشرقی مدنی پور،مغربی مدنی پور میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ماہی گیروں کو اگلی ہدایت ملنے تک خلیج بنگال میں مچھلی پکڑنے کے لئے اپنی اپنی کشتی خلیج بنگال میں نا اتاریں۔
واضح رہے كہ جنوبی 24 پرگنہ كے كدكدیپ تھانہ كے تحت خلیج بنگال میں مچھلی پكڑنے والی ایك ٹرالر كے ڈوبنے سے 18 ماہی گیروں كے لاپتہ ہنے كی اطلاع ہے۔ضلع انتظامیہ اور كوسٹل پولیس لاپتہ ماہی گیروں كی تلاش شروع كردی ہے۔fisherman boat capsizes
جنوبی24 پرگنہ كے كاكدیپ تھانہ كے تحت خلیج بنگال میں ماہی گیروں كی ایك ٹرالر سمندر كی تیز لہروں كی زد میں آكر میں ڈوب گئی۔fisherman boat capsizes ٹرالر پر سوارتمام ماہی گیروں كے لاپتہ ہونے كی اطلاع ہے۔(18 Fishermen Missing)
18 ذرائع كے مطابق خلیج بنگال میں یہ واقعہ آج دن میں اس وقت پیش آیا جب افراد پر مشتمل ماہی گیروں كا ایك گروہ مچھلی پكڑنے كے لئے سمندر میں گئے تھے۔ لیكن ایك جزیرے قریب ٹرالرسمندر كی تیز لہروں كی زد میں آكر ڈوب گئی ۔