مرکزی بی جے پی کمیٹی کے رکن اور سینئر رہنما مکل رائے نے ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘دارجلنگ میں حالات بہت جلد خراب ہونے والے ہے۔’
انہوں نے کہا کہ 'ونئے تمانگ کا بیان سن کر ایسا لگتا ہے کہ دارجلنگ میں حالات ٹھیک نہیں ہیں،
ونئے تمانگ ایک تجربہ کار سیاسی رہنما ہیں۔ ونئے تمانگ کبھی گورکھا جن مکتی مورچہ کے وریبی رہے تھے. لیکن اب دونوں کے درمیان اختلاف ہے۔'
مکل رائے کا کہنا ہے کہ ‘گورکھا جن مکتی مورچہ کے رہنما ویمل گورنگ کی واپسی سے دارجلنگ میں ماحول بگڑنے لگا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ ‘ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کی غلط پالیسی کے سبب دارجلنگ کا ایک گروپ ناراض ہے۔’
بی جے پی کے رہنما کے مطابق ونئے تمانگ نے ویمل گورنگ کو سیاسی مجرم قرار دیا ہے اور ان کے بیان کو کسی بھی قیمت پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتاہے۔
ریاستی حکومت اگر حالات کو صحیح طریقے سے نہیں سنبھالتی ہے تو پہلے کی طرح دارجلنگ میں سیاسی جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا ـ اس سے شمالی بنگال کے لوگوں کو نقصان ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ گورکھا جن مکتی مورچہ کے رہنما ویمل گورنگ کی دارجلنگ واپسی کے بعد سے ہی پہاڑ میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہے۔