ETV Bharat / state

BJP MP Saumitra Khan: ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں، سومترا خان - ترنمول کانگریس

بانکوڑہ ضلع کے وشنوپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان سومترا خان نے کہا کہ ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے Sumitra Khan a BJP MP from Vishnupur۔

Sumitra Khan a BJP MP from Vishnupur
Sumitra Khan a BJP MP from Vishnupur
author img

By

Published : Jun 14, 2022, 5:49 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے بانکوڑہ ضلع کے وشنوپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان سومترا خان نے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے کی تمام قیاس آرائیوں پر مکمل طور بریک لگا دی ہے۔ رکن پارلیمان سومترا خان نے کہا کہ وہ رکن پارلیمان ہیں، انہوں نے اپنے حلقے میں ترقیاتی کام کئے ہیں اور سرکاری ترقیاتی منصوبوں کو عوام تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کام کی بدولت عوام کی حمایت حاصل ہے تو پھر کیوں بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کا قدم اٹھائیں گے says Sumitra Khan, no question of joining Trinamool Congress۔

ان کا کہنا ہے کہ ابھیشک بنرجی کی موجودگی میں تو ترنمول کانگریس Trinamool Congress میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے پارٹی چھوڑی ہے اس کی نگرانی میں دوبارہ آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:

وشنوپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان سومترا خان نے کہا ہماری پارٹی مغربی بنگال میں قدم جما رہی ہے۔ ہم تین سے 78 سیٹوں پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اس درمیان ہمیں کئی انتخابات میں شکست کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے، یہ سب سیاست کا ایک حصہ ہے، آتا جاتا رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.