ETV Bharat / state

Firhad Hakeem on BJP: 'مغربی بنگال میں بی جے پی کے چند دن ہی باقی رہ گئے' - بنگال کی سرزمین پر بی جے پی کا جھنڈا اٹھانے والا ایک بھی شخص باقی نہیں رہ جائے گا

مغربی بنگال کے وزیر فرہاد حکیم نے کہا ک ہمغربی بنگال میں بی جے پی کے لئے چند دن ہی باقی رہ گئے ہیں اور آنے والے لوک سبھا انتخابات 2024 تک بنگال کی سرزمین پر بی جے پی کا جھنڈا اٹھانے والا ایک بھی شخص باقی نہیں رہ جائے گا۔ Firhad Hakeem on BJP

مغربی بنگال میں بی جے پی کے لیے چند دن ہی باقی رہ گئے

author img

By

Published : Jun 1, 2022, 8:58 AM IST

مغربی بنگال کے وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ بی جے پی کے دور اقتدار میں ملک بھر تو اچھے دن نہیں آئے لیکن بنگال بی جے پی اندرونی انتشار کا شکار ہے اور رکن پارلیمان دلیپ گھوش اس کی زد میں آگئے ہیں۔مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کی جانب سے رکن پارلیمان دلیپ گھوش کو انتباہ ملنے کا مطلب ہی ہے کہ ان کے اچھے دن آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد سے ہی بی جے پی کے بکھرنے کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے وہ اس کے زوال کے ساتھ ہی رکے گا۔ Firhad Hakeem on BJP

انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب کھڑگپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان دلیپ گھوش کی طوطی بولتی تھی آج ایک دن ہے جب پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا انہیں منہ بند رکھنے کی وارننگ دے رہے ہیں۔ ریاستی وزیر کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ نہیں ہے۔مغربی بنگال میں بی جے پی کے لئے چند دن ہی باقی رہ گئے ہیں اور آنے والے لوک سبھا انتخابات 2024 تک بنگال کی سرزمین پر بی جے پی کا جھنڈا اٹھانے والا ایک بھی شخص باقی نہیں رہ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee Criticize CBI: ممتا بنرجی نے سی بی آئی کو تنقید کا نشانہ بنایا

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے عوام بی جے پی سے منہ موڑ چکے ہیں۔ آنے والے دنوں میں اس کا گہرا اثر دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ جس پارٹی نے عوامی حمایت کھو دی اس کی شکست یقینی ہے۔ ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما کے مطابق حیرت کی بات ہے جو پارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہونے کا دعویٰ کرتی ہے بنگال میں آج اس کا حشر کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.