مغربی بنگال کی حکومت نے ریاست کے مختلف میونسپلٹیوں کے چئیرمین اور وائس چئیرمین کے مالی معملات سے متعلق فیصلہ لینے کے اختیارات محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق موجودہ حالات کے مدنظرحکومت میونسپلٹیوں کے چئیرمین اور وائس چئیر کے مالی معملات سے متعلق فیصلہ کرنے کے اختیارات محدود کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مالدہ ضلع کے انگریز بازار میونسپلٹی کے چئیرمین نرنجن گھوش کاکہناہے کہ ایک بل پاس ہو ا۔اس بل کے تحت حکومت نے میونسپلٹیوں کے چئیرمین اور وائس چئیرمین کے مالی معملات میں فیصلہ کرنے کے اختیارات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس طرح کے بل پاس کرنے کا مطلب یہ ہےکہ اکثروبیشتر میونسپلٹی کے چئیرمین اوروائس چئیرمین کی غیرموجودگی کے سبب اکثروبیشترفنانس کامعاملے میں تاخیر ہوتی ہے۔
چئیرمین نے کہاکہ اس لیے حکومت نے ان کی غیرموجودگی میں ان سب کاموں کی دکھ بھال اعلیٰ افسران کے ہاتھوں میں سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سی پی آئی ایم کے رہنماپرنب داس کاکہنا ہے کہ آئندہ سال مئی میں ریاست کے مختلف میونسپلٹیوں میں انتخابات ہونے ہیں۔حکومت نے اگر اس طرح کے فیصلہ لیا ہے۔اس کامطلب یہ ہے کہ حکومت ان میونسپلٹیوں میں انتخابات کرانے کے بجائے اعلیٰ افسران کے ہاتھوں میونسپلٹی کے کام کاج حوالے کردیاجائے گا۔
بھارتیہ جنتاپارٹی کے رہنماگوبندچندمنڈل نے حکومت کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ جمہوریت میں اس طرح کے فیصلے نہیں لیے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عوامی کےمنتخب نمائندوں کے بجائے اعلیٰ افسران فنانس چیک پر دستخط کریں گے۔یہ بالکل غلط ہے۔