جنوبی 24 پرگنہ کے سندربن میں واقع رائل بنگال ٹائیگر ریزرو کو بھی یاس طوفان سے کافی نقصان پہنچا ہے جس کے سبب ایک شیر کی موت ہوگئی ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق یاس نامی طوفان کے بعد سندربن میں جنگلی جانوروں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی کوشش جا رہی ہے۔ ہیرا کھالی گاؤں کے قریب ایک رائل بنگال ٹائیگر کو دیکھا گیا تھا۔ گاؤں والوں کی اطلاع پر محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے شیر کی تلاش شروع کردی تھی۔
تلاشی مہم کے دوسرے دن رائل بنگال ٹائیگر کو ہیرا کھالی گاؤں کے قریب نم مردہ حالات میں پایا گیا، جسے سجنی کھالی ٹائیگر ریسکیو سینٹر لے جایا گیا۔محکمہ جنگلات نے اس معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری طرف سندربن رائل بنگال ٹائیگر ریسکیو سینٹر کے ڈائریکٹر ویویک یادو کا کہنا ہے کہ ہیرا کھالی گاؤں کے قریب جب شیر کو دیکھا گیا تھا تو اس وقت صحت یاب تھا لیکن محکمہ جنگلات کے اہلکار وہاں پہنچے تو نیم مردہ حالت میں پایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس تفتیش یونی چاہیے۔ شیر کو زخمی کرنے میں شکاریوں کا بھی ہاتھ ہو سکتا ہے۔ طوفان کے بعد سندربن کا بیشتر حصہ زیر آب ہے جس کے سبب جانور رہائشی علاقوں کی طرف بھاگ رہے ہیں جس سے انہیں ابھی بھی خطرہ ہے۔