ریاست مغربی بنگال کے چار مشرقی اضلاع مدنی پور، مغربی مدنی پور، بردوان اور ہوڑہ میں سیلابی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ جس کے بعد لوگوں کو سیلاب سے راحت ملی ہے۔ چاروں اضلاع میں جما ندی کے سطح آب میں کمی آنے لگی ہے۔
حالات بہتر ہونے کے بعد ریاستی حکومت کی جانب سے راحت رسانی کی سرگرگمیوں میں بھی تیزی آئی ہے۔ اس کے علاوہ مذکورہ علاقوں میں صاف صفائی کا کام بھی جاری ہے.
اس دوران ہگلی ندی میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے کی وجہ سے ہوڑہ ضلع میں سیلاب جیسی صورتحال ہے. مغربی بنگال حکومت نے ہوڑہ ضلع میں سیلابی صورتحال پر قابو پانے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ راحت رسانی کی سرگرمیوں میں دوسری ایجنسیوں کی مدد لی جا رہی ہے.
مزید پڑھیں:ممتا بنرجی نے سیلاب زدہ اضلاع کا دورہ کیا
واضح رہے کہ چند ایام قبل ہی ریاستی وزیر جاوید احمد خان نے بھی سیلابی صورتحال سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے وہاں کے حالات کا جائزہ لے چکے ہیں.