جنوبی 24 پرگنہ: مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ میں جلسے کو خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی شوکت ملا Member of Assembly Shaukat Mullah نے کہا کہ ان کے خلاف کوئلہ اسمگلنگ کا الزام بے بنیاد ہے. اس میں ذرا بھی سچائی نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی معاملے میں ملوث نہیں ہیں. زبردستی اس معاملے میں انہیں پھنسایا جا رہا ہے. اس سے کسی کو کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔ CPI Will Not be Able to Prove the Allegations Against me
ان کا کہنا ہے کہ الزام کو ثابت کرنے کے لیے ثبوت کی ضرورت پڑتی ہے. سی بی آئی کے پاس میرے خلاف کوئی ثبوت ہے تو پیش کرے. وہ خودبخود جیل چلے جائیں گے۔ رکن اسمبلی شوکت ملا کے مطابق ان کی نگرانی یا پھر ہدایت پر بردوان ضلع کے آسنسول اور رانی گنج سے کوئلے کو جنوبی 24 پرگنہ ضلع میں نہیں لایا گیا ہے.جب ایسا ہوا ہی نہیں ہے تو پھر ڈر کس بات کی۔
یہ بھی پڑھیں:
ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت تمام محاذ پر ناکام ہو چکی ہے. اس کے پاس کچھ کرنے کے لیے نہیں ہے. اسی وجہ سے سی بی آئی اور ای ڈی کو استعمال کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سی بی آئی اور ای ڈی سے ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کو ڈرایا نہیں جا سکتا ہے. مغربی بنگال کے لوگوں کو سب معلوم ہے۔