ETV Bharat / state

Hashkhali Gang Rape: سی بی آئی کی ٹیم نابالغہ کی آبروریزی اور قتل کی تحقیقات کے لئے ہاش کھالی پہنچی

سی بی آئی کی ٹیم ندیا ضلع کے ہاش کھالی علاقے میں گزشتہ روز ہوئے نابالغہ کی آبروریزی اور پھر بہیمانہ قتل کے واقعے کی تحقیقات کے لئے ہاش کھالی پہنچی۔

Hashkhali Gang Rape
سی بی آئی کی ٹیم نابالغہ کی آبروریزی اور قتل کی تحقیقات کے لئے ہاش کھالی پہنچی
author img

By

Published : Apr 15, 2022, 12:47 PM IST

مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے ہاش کھالی علاقے میں نابالغہ کی آبروریزی اور پھر بہیمانہ قتل اور اس کے بعد بغیر پوسٹ مارٹم کے آخری رسومات ادا کرنے کا معاملہ طول پکڑنے لگا ہے۔ ریاست کی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ساتھ ملک کی دیگر ریاستوں کے دانشوروں اور تجزیہ کاروں نے اس واقعے کی پرزور مذمت کی ہے اور ریاستی حکومت کو اس معاملے میں سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اسی درمیان سی بی آئی کی ٹیم ندیا ضلع کے ہاش کھالی علاقے میں گزشتہ روز ہوئے نابالغہ کی آبروریزی اور پھر بہیمانہ قتل کے واقعے کی تحقیقات کے لئے ہاش کھالی پہنچی۔

سی بی آئی کی ٹیم ہاش کھالی پہنچنے کے بعد سب سے پہلے نابالغہ کی اجتماعی آبروریزی کے الزام میں گرفتار نوجوان کے گھر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ سی بی آئی کی ٹیم نے جب آبروریزی کے الزام میں گرفتار نوجوان کے والد ترنمول کانگریس کے پنچایت پردھان سے پوچھ گچھ کر رہی تھی اس وقت لوڈشیڈنگ کر دیا گیا۔ پورا گاؤں تاریکی میں غرق ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Acid Attack in Maldah: بیوی پر شوہر کا تیزاب حملہ

لوڈشیڈنگ کے باوجود سی بی آئی کی ٹیم نے گاڑیوں کے ہیڈ لائٹ جلا کر تفتیشی کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں گرفتار دوسرے نوجوان کے گھر کا تالہ توڑ کر اندر داخل ہوئی اور تلاشی مہم چلائی۔ دوسری طرف سی بی آئی کی ایک دوسری ٹیم پرولیا ضلع کے جھالدہ میونسپلٹی کے وارڈ نمبر سات کے کانگریس کے مقتول کاونسلر کے قتل معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے. کانگریس کے مقتول کاونسلر کی بیوہ سے ملاقات کی۔ کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم پر سی بی آئی مغربی بنگال میں بوقت چار معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.