ETV Bharat / state

کلکتہ ہائی کورٹ نے پوجا پنڈالوں میں داخلہ ممنوع قرار دیا

مغربی بنگال کا سب سے بڑے تہوار درگا پوجا کے دوران کورونا وائرس کے روز بروز بڑھتے معاملات کے مدنظر کلکتہ ہائی کورٹ نے پوجا پنڈالوں میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا ہے۔

The Calcutta High Court has banned entry to puja venues
کلکتہ ہائی کورٹ نے پوجا پنڈالوں میں داخلہ ممنوع قرار دیا
author img

By

Published : Oct 20, 2020, 3:21 AM IST

پوجا پنڈالوں کے دیکھنے کے لئے ہر سال لاکھوں افراد کولکاتا شہر کا رخ کرتے ہیں۔ لیکن کورونا وائرس کے ریاست میں بڑھتے معاملات کے پیش نظر پوجا پنڈالوں میں کلکتہ ہائی کورٹ نے نو انٹری زون قرار دے دیا ہے۔

The Calcutta High Court has banned entry to puja venues
کلکتہ ہائی کورٹ نے پوجا پنڈالوں میں داخلہ ممنوع قرار دیا

درگا پوجا مغربی بنگال کا سب سے بڑا تہوار مانا جاتا ہے۔ اس موقع پر خصوصی طور پر کولکاتا شہر میں جشن کا ماحول ہوتا ہے۔ پورا شہر برقی روشنی میں ڈوبا ہوتا ہے۔ درگا پوجا کے دوران پوجا پنڈالوں میں فنکارانہ مناظر پیش کئے جاتے ہیں۔ جس کو دیکھنے کے لئے لاکھوں کی بھیڑ ہوتی ہے۔ لیکن اس بار پوجا پنڈالوں کو دیکھنے کا موقع نہیں ملے گا۔

کلکتہ ہائی کورٹ نے کوورنا وائرس کے روز بہ روز بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر پوجا پنڈالوں میں داخلہ ممنوع قرار دیا ہے۔ ریاستی حکومت کی درگا پوجا کے دوران کسی طرح کی پابندی کا اعلان نہ کئے جانے پر کلکتہ ہائی کورٹ میں پوجا کے دوران ہونے والی بھیڑ کے سلسلے میں حقوق عامہ داخل کی گئی تھی۔ جس پر شنوائی کرتے ہوئے آج کلکتہ ہائی کورٹ نے پوجا پنڈالوں میں درگا پوجا کے دوران داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ ریاست کے تمام چھوٹے بڑے پوجا پنڈالوں کو نو انٹری زون قرار دے دیا ہے۔ پنڈال میں ایک ساتھ 15 سے 25 افراد ہی موجود رہیں گے۔

اس کے علاوہ عدالت نے کہا کہ راستے میں ہونے والی بھیڑ کو بھی انتظامیہ کو قابو کرنا ہوگا۔ اس سلسلے میں عدالت نے مزید کہا کہ شہر کے بازاروں میں جس طرح کی بھیڑ ہورہی ہے۔ اس میں مزید اضافہ کرنے کا موقع نہیں دیا جانا چاہئے۔ عام لوگ پنڈالوں کو ورچوئل طور پر دیکھیں گے۔

پنڈالوں میں داخلہ ممنوع رہے گا۔ پنڈالوں کو بیریکیڈنگ کرنی ہوگی۔ نو انٹری کا بورڈ لگانا ہوگا۔ کمیٹی کے لوگ ہی پوجا پنڈال کے اندر داخل ہوں گے ان کے نام کی فہرست پہلے سے جمع کرنی ہوگی۔ جن 34 ہزار پوجا پنڈالوں کو سرکاری معاونت حاصل ہوئی ان سب کو اس پر عمل کرنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.