ETV Bharat / state

بنگال حکومت بچوں کو کورونا ویکسین لگانے پر غور کررہی ہے: ممتا بنرجی - ممکنہ تیسری لہر کے پیش نظر بچوں کو بھی ویکسین لگانے سے متعلق سوچ رہی ہے

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ ان کی حکومت کورونا وائرس کی ممکنہ تیسری لہر کے پیش نظر بچوں کو بھی ویکسین لگانے سے متعلق سوچ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر حکومت پلس پولیو مہم کی طرح بچوں کے لیے ٹیکے لگانے کے پروگرام چلائے گی۔

ممتا بنرجی
ممتا بنرجی
author img

By

Published : Sep 1, 2021, 10:40 PM IST

ممتا بنرجی نے کہا کہ منگل کے روز بنگال میں 12 لاکھ لوگوں کو کووڈ جابس ملے ہیں اور شہری علاقوں میں 75 فیصد آبادی کو ٹیکہ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ'ریاست کے ہر ایک شہری کو کورونا ویکسین دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ'افواہوں پردھیان نہ دیں اورغیر ضروری طور پر خوف و ہراس نہ پیدا کریں'۔

بنگال میں ایک بھی خوراک (ویکسین کی) ضائع نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ضرورت 14 کروڑ ہے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ویکسین کا انتظام کریں، لیکن مرکز ی حکومت ہمیں ضرورت کے مطابق کورونا ویکسین فراہم نہیں کرری ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت اور افغانستان کے درمیان تعلقات کا ثبوت، چوسا کے وجے استوپ

انہوں نے مزید کہا کہ 'تیسری لہر کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ہم اب سوچ رہے ہیں کہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی ضرورت ہوگی یا نہیں۔ اگر ضرورت پڑی تو حکومت پلس پولیو مہم کی طرح ٹیکے لگانے کا پروگرام شروع کرے گی۔خیال رہے کہ جلپائی گوڑی میں ایک ویکسین سینٹر میں بھگڈر مچنے کی وجہ سے 25افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔زخمیوں میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.