مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع کے شیب پور علاقے میں رام نومی کے موقع پر نکالے گئے جلوس کے دوران وی ایچ پی اور ترنمول کانگریس کے کارکنان کے درمیان خونی جھڑپ کے بعد علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ شیب پور اور اس کے اطراف کے علاقوں میں بھاری تعداد میں پولیس اہلکاروں اور آر اے ایف کو تعینات کیا گیا ہے، تاکہ حالات کو مکمل طور پر قابو میں کیا جا سکے Tense Situation in Howrah۔
ہوڑہ ضلع پولیس انتظامیہ نے کہاکہ حالات پر قابو پا لیا گیا ہے اور اسے معمول پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، بیان میں کہا گیا کہ دو گروپوں ترنمول کانگریس اور وی ایچ کے کارکنان کے درمیان جھڑپ سے زیادہ کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس انتظامیہ کی مستعدی سے حالات کو زیادہ خراب ہونے نہیں دیا گیا، اس معاملے میں چند لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔'
دوسری طرف مغربی بنگال اسمبلی کے حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ پولیس کے لاٹھی چارج کے بعد ہی ماحول زیادہ خراب ہوا۔ جلوس کے دوران کسی بھی طرح کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، پھر کیوں پولیس نے وی ایچ پی کارکنان پر لاٹھی چارج کی۔'
ترنمول کانگریس کے رہنما کلیان چٹرجی نے کہا کہ مغربی بنگال میں صرف ایک ہی رہنما ہیں، وہ ممتابنرجی ہیں، ان کے رہتے ہوئے کسی کو ماحول بگاڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پولیس اپنا کام کر رہی ہے، قصورواروں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: