کوچ بہار: مغربی بنگال کے کوچ بہار میں دیر رات ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ کوچ بہار کے شتل کوچی علاقے میں ایک پیک اپ وین میں جنریٹر سے چل رہے ڈی جے میں شارٹ سرکٹ لگنے سے 10 کانوڑیوں کی موت ہو گئی جبکہ 16 زخمی ہوگئے۔ 27 لوگ ایک پیک اپ وین پر سوار ہو کر شیتل کوچی سے میناگوڑی میں واقع شیو مندر میں پوجا کرنے کے لئے جا رہے تھے۔ اس واقعے سے پورے علاقے میں ماتم کا ماحول ہے۔ Ten died due to electrocution in Cooch Behar
واقعے کے فوراً بعد کانوڑیوں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے 10 افراد کو مردہ قرار دیا۔ وین میں سوار 27 کانوڑیوں میں سے 16 کو علاج کے لیے جلپائی گوڑی کے اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیک اپ وین پر جنریٹر سے ڈی جے بجایا جا رہا تھا اسی درمیان بارش بھی ہو رہی تھی اس کی وجہ گاڑی میں شارٹ سرکٹ کا واقعہ پیش آیا۔ شارٹ سرکٹ کے سبب موقع پر دس لوگوں کی موت ہو گئی جن میں 22 سے 25 سال کے لڑکوں کی تعداد زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Road Accident in Barabanki: پوروانچل ایکسپریس وے پر سڑک حادثہ، آٹھ افراد ہلاک
پولیس انتظامیہ کے مطابق پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ جنریٹر کی وجہ سے پیک اپ وین میں شارٹ سرکٹ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیجنے کا انتظام کیا گیا۔ معمولی طور زخمی ہوئے لوگوں کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔