ETV Bharat / state

Students Death At IIT Kharagpur الیکٹریکل اینجنئیرنگ طالب علم کی آئی آئی ٹی کھڑگپور کے ہاسٹل سے لاش برآمد - آئی آئی ٹی کھڑگپور کے ہاسٹل سے لاش برآمد

مشرقی مدنی ضلع کے گھڑگپور میں آئی آئی ٹی گھڑگپورکے ایک ہاسٹل کے ایک کمرے سے تلنگانہ کے الیکٹریکل اینجنئیرنگ طالب علم کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

الیکٹریکل اینجنئیرنگ طالب علم کی آئی آئی ٹی کھڑگپور کے ہاسٹل سے لاش برآمد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 18, 2023, 4:51 PM IST

کھڑگپور: مغربی بنگال کے مشرقی مدنی پور ضلع کے کھڑگپور میں واقع آئی ئی ٹی ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔آسام کے طالب علم کی پراسرار موت کے واقعہ کی تفتیش مکمل نہیں ہوئی ہے کہ ہاسٹل کے ایک کمرے میں تلنگانہ کے طالب علم کی پراسرار موت ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق مشرقی مدنی ضلع کے کھڑگپور میں آئی آئی ٹی گھڑگپورکے ایک ہاسٹل کے ایک کمرے سے تلنگانہ کے الیکٹریکل اینجنئیرنگ طالب علم کی آلاش برآمد کی گئی ہے۔پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

آئی آئی ٹی کھڑگپور کے احاطے میں واقع لال بہادر شاستری ہاسٹل کے ایک کمرے میں الیکٹریکل اینجنئیرنگ طالب علم کی سیلنگ سے جھولتی ہوئی لاش پائی گئی۔اس واقعے کے بعد پورے کیمپس میں سنسنی پھیل گئی۔طالب علم تلنگانہ کے میدک ضلع کا رہنے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee درگا پوجا سے قبل کسانوں کو ممتا بنرجی کا تحفہ، قرضہ معاف کرنے کا اعلان

انتظامیہ کی اطلاع پر مقامی تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر پورے معاملے کا جائزہ لیا۔لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیجنے کا انتظام کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔اس معاملے کی جب تک پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول نہیں ہوتی ہے اس وقت تک کچھ بھی واضح طور پر کہا نہیں جا سکتا ہے۔آئی آئی ٹی کھڑگپور انتظامیہ نے اس سلسلے میں کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا ہے۔

واضح رہے کہ چند برس قبل آسام سے تعلق رکھنے والا فیضان نام کے ایک طالب علم کی پراسرار موت ہوگئی تھی۔فیضان کی لاش بھی ہاسٹل کے کمرے میں پائی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.