تین مرتبہ کی انڈین سپر لیگ چمپیئن ٹیم اے ٹی کے موہن بگان نے نئے سیزن کے لئے پانچ کھلاڑیوں کو کپتان بنانے کا اعلان کیا۔
اے ٹی کے موہن بگان کے فیجین فٹبالر رائے کرشنا، ہسپانوی فٹبالر ایڈو گاڑھا، پرتم کوٹھا، ارندم بھٹاچاریہ اور سندیش جگنیش نئے سیزن میں ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے.
اے ٹی کے موہن بگان کے ہسپانوی کوچ جوس انٹوینو لوپز پباس کا کہنا ہے کہ ایک ٹیم میں پانچ کپتان بنانے کا فیصلہ بالکل درست ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانچوں فٹبالر باری باری ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اس سے ٹیم کو ہر میچ میں نیا قائد ملے گا اور ٹیم میں جوش و جذبہ بھی پیدا ہوگا۔
ہسپانوی کوچ کا کہنا ہے کہ اے ٹی کے موہن بگان میں ایک نہیں دو نہیں بلکہ پانچ اسٹار کھلاڑی ہیں جو اپنی اپنی باری میں ٹیم کو جیت دلانے کی بھر پور کوشش کریں گے۔
ہباس کے مطابق کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت کپتان کا انتخاب ہوگا۔ یہ ایک نیا طریقہ ہے اور اس میں ہمیں کامیابی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ انڈین سپر لیگ ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے جس میں کھلاڑیوں کو زیادہ میچ کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔
ہباس کے مطابق طویل فارمیٹ کے ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی فٹنس اہم ہو جاتی ہے۔ اس لئے روٹیشن پالیسی کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ انڈین سپر لیگ 21-2020 کا آغاز 20 نومبر کو ہوگا۔ افتتاحی میچ میں اے ٹی کے موہن بگان اور کیرالہ بلاسٹرس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
مغربی بنگال: ٹیم ایک لیکن کپتان پانچ - Indian Super League champion team
اے ٹی کے موہن بگان نے آئی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کے لئے ایک دو نہیں بلکہ پانچ کپتانوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے