ETV Bharat / state

Teachers Recruitment Scam اساتذہ کی تقرری کا معاملہ، ہگلی میں متعدد مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

مرکزی تفتیشی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کئی ٹیموں نے ضلع ہگلی کے مختلف مقامات پر واقع ترنمول کانگریس کے رہنماؤں اور ان سے جڑے لوگوں کے مکانات پر چھاپہ ماری مہم چلائی۔ Teachers Recruitment Scam

author img

By

Published : Mar 20, 2023, 5:16 PM IST

اساتذہ کی تقرری کا معاملہ :ای ڈی کا ہگلی میں متعدد مقامات پر چھاپہ

کولکاتا: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) نے مغربی بنگال کے اسکولوں میں بھرتیوں میں بدعنوانی کی مزید جانکاری اور ثبوت اکٹھا کرنے کے لیے شانتانو کے بالاگڑھ اور بندیل مکانات کے تالے توڑ کر تفتیش شروع کی جارہی ہے۔ اس دوران شانتنو کے ساتھی کو بھی تفتیشی ایجنسی کے اہلکاروں نے پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ہفتہ کی صبح سپرتیم گھوش عرف آکاش، ای ڈی کے دو اہلکار ان کے گھر آئے اور جاننا چاہا کہ آکاش کہاں ہے؟ اس کے والد نے بتایا کہ آکاش گھر پر نہیں ہے باہر گیا ہوا ہے ۔ ای ڈی نے انہیں بلانے کی ہدایت دی ہے۔ ذرائع کے مطابق آکاش بالا گڑھ کے کالج میں کیجول اسٹاف کے طور پر کام کرتا تھا۔ یہ سپرتیم عرف آکاش شانتنو کا قریبی جانا جاتا ہے۔ جیسے ہی آکاش گھر کے قریب پہنچا، ای ڈی کے اہلکاروں نے اسے ایک کار میں اٹھایا اور سیدھے شانتنو کے ریزورٹ لے کرچلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:Partha Chatterjee Injured جیل میں ہوئے حملہ میں پارتھوچٹرجی زخمی

آکاش کے والد دلیپ گھوش نے کہا کہ شانتنو کا آکاش سے کوئی کاروباری تعلق نہیں ہے۔ اسے نہیں معلوم کہ ای ڈی کے اہلکار اس کے گھر کیوں آئے۔ افسر آئے اور لڑکے کا نام اور پتہ پوچھا۔ شانتنو کے ساتھ آکاش کے بھائی کا رشتہ ہے۔میرا بیٹا پوسٹ گریجویٹ ہے، کالج میں کلرک کے طور پر کام کر رہا ہے۔ وہ کچھ نہیں جانتا کہ اسے نوکری کیسے ملی۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ شانتنو نے نوکری حاصل کرنے میں مدد نہیں کی۔ان کے دوسرے ساتھیوں سے بھی پوچھ گچھ کی جا سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.