ETV Bharat / state

Teachers Engaged In Duare Sarkar Scheme اساتذہ کو دوارے کیمپ میں شامل کرنے پر ٹی ایم سی سوالوں کی زد میں

مغربی بنگال حکومت کے دوارے سرکار پروگرام کےلئے 742میونسپل ورکرس کے ساتھ پرائمری اسکول کے 330اساتذہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ سرکاری اسکیم کو فروغ دینے کی مہم میں اساتذہ کی تعیناتی کو لے لر اپوزیشن جماعتوں نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی جم کر تنقید کی۔Teachers Engaged In Duare Sarkar Scheme

author img

By

Published : Mar 25, 2023, 10:28 AM IST

اساتذہ کو دوارے کیمپ میں شامل کرنے پرکے ایم سی سوالوں کی زد میں

کولکاتا:کولکااتا میونسپلٹی کے اسپیشل کمشنر کی ہدایت پر پرسنل ڈپارٹمنٹ نے حال ہی میں ایک نوٹیفکیشن شائع کیا ہے۔جس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کے عملے اس سرکاری کیمپ میں شامل ہوں گے ۔اس فہرست میں ایسے 330 افراد کے نام شامل ہیں جو کسی نہ کسی اسکول کے اساتذہ ہیں۔یہ تعداد کولکاتا میونسپلٹی کے تمام اسکولوں میں کل تدریسی عہدوں کے 50 فیصد سے زیادہ ہے۔ کولکاتا میونسپل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، اس وقت میونسپل اسکولوں میں 605 مستقل اساتذہ ہیں۔ 130 عارضی اساتذہ اور 78 پیرا ٹیچرزہیں ۔

کولکاتا میونسپلٹی کے اسکول ڈپارٹمنٹ کے کل 330 اساتذہ اگر دوارے سرکار کیمپ میں کام کریں گے تو اسکول میں کون پڑھائے گا ۔تاہم میئر ان کونسل سندیپن ساہا نے یقین دلایا ہے کہ اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا ۔یہ صرف 20 دن کی بات ہے۔ اس میں زیادہ پریشانی نہیں ہوگی۔

دوارے سرکار ریاستی حکومت کے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے۔ یہ ضروری شہری خدمات کا حصہ ہے۔میئر ان کونسل (ایجوکیشن)نے یہ بھی کہا کہ جن اسکولوں میں طلبہ کی تعداد کم ہے ان کے اساتذہ کو بھیجا جارہا ہے۔

اساتذہ کے ناموں کی فہرست تقریباً اسکول ٹیچر طلباء کے تناسب کو ایڈجسٹ کرنے کے بعد بھیجی گئی ہے۔ کلکتہ میونسپلٹی کے عہدیداروں کے ایک حصے نے کہا کہ صرف اساتذہ ہی کیوں، مختلف محکموں سے سروے کرنے کے بعد کارکنوں کو بھیجا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mid Day Meal Data مڈ ڈے میل ایپ سے چھ سال کے تمام ریکارڈ مبینہ طور پر غائب

غور طلب یہ ہے کہ اس سے قبل بھی اساتذہ کو اس کیمپ میں لے جایا جاتا رہا ہے۔ لیکن یہ تعداد اتنی زیادہ نہیں تھی۔کلکتہ میونسپلٹی میں مختلف قسم کے اسکول اساتذہ ہیں جیسے ہیڈ ٹیچر، اسسٹنٹ ٹیچر، مستقل، عارضی اور پیرا ٹیچر۔ مجموعی طور پر آٹھ سو سے زائد خواتین اساتذہ ہیں۔300اساتذہ کو دوارے کیمپ میں شامل کرنے کے بعد یہ سوال کھڑا ہورہا ہے کہ اسکول میں عملا کام کاج بند ہوجائے گا ۔اس سے تعلیم پر بھی اثر پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.