ETV Bharat / state

Teacher Recruitment Scam اساتذہ تقرری معاملہ، بدعنوانی کی آنچ اب ایک اداکار تک پہنچی

اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کا سایہ دراز ہوتا جارہا ہے۔ ریاستی وزرا، ممبران اسمبلی اور بیورو کریٹس کے بعد فلمی دنیا سے وابستہ شخصیات کے نام آگے آرہے ہیں۔ جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے کیس کی سماعت کے دوران اداکار کی شناخت ظاہر کرنے کے لیے حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ Calcutta High Court Order To File Affidavit

اساتذہ تقرری معاملہ:بدعنوانی کی آنچ اب ایک اداکارتک پہنچا

author img

By

Published : Jan 31, 2023, 11:26 AM IST

کولکاتا: کلکتہ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران جج نے سوال کیا کہ مجھے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک اداکار نے دو فلیٹ توڑ کر ایک بڑا فلیٹ بنالیا ہے میں جاننا چاہتا ہوں کہ وہ کون ہے؟ اس کے بعد، انہوں نے ای ڈی کو ہدایت دی کہ وہ اس معاملے میں اداکار کی شناخت کے لیے حلف نامہ جمع کرے۔''میں اس اداکار کو دیکھنا چاہتا ہوں۔ میں اس کی فلم بھی دیکھنا چاہتا ہوں۔“ دسمبر 2022 کی TET کی موجودہ OMR شیٹ یوتھ ترنمول لیڈر کنتل گھوش کے فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی۔کنتل گھوش پرائمری اساتذہ کی بھرتی بدعنوانی کے معاملے میں گرفتار ہیں۔۔ ان کی رہائش گاہ ایڈمٹ کارڈ کی فوٹو کاپیاں بھی موصول ہو گئی ہیں۔

دوسری جانب پیر کو سماعت کے دوران جسٹس گنگوپادھیائے نے کنتل گھوش کے گھر سے ملنے والی او ایم آر شیٹ کو لے کر برہمی کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے کہا، ''ٹیٹ کی او ایم آر شیٹ، کنتل گھوش کے گھر میں کیسے پہنچ سکتا ہے۔اس کے بعد جج نے براہ راست کونسل سے سوال کیا کہ ''کونسل میں کون بیٹھا ہے؟ کرپشن کیسے ہوتی ہے؟ کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی، اضافی آسامیاں پیدا کرکے کرپشن پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Teachers Recriutment Scam in Bengal شانتانو بندوپادھیائے کے گھر سے 300 سے زیادہ امیدواروں کی فہرست برآمد

تاہم، بورڈ آف پرائمری ایجوکیشن نے آج عدالت میں دعویٰ کیاکہ ہماری طرف سے کوئی قصور نہیں ہے۔ ہماری شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔بورڈ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بورڈ امیدواروں کو او ایم آر شیٹ کی کاپی دیتا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ نتائج آنے پر امیدوار اپنے جوابات چیک کر سکتے ہیں۔ کونسل کے وکیل نے عدالت سے استفسار کیا کہ اگر کوئی امیدوار ان کی زیراکس لے کر کسی کو دے دیتا ہے تو کونسل کیا کرسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.