ETV Bharat / state

Ten Died After Drinking Liquor: زہریلی شراب پینے سے متعدد ہلاک

author img

By

Published : Jul 20, 2022, 5:03 PM IST

ہوڑہ ضلع کے گھشڑی کے مال پانچگھڑا تھانہ کے تحت گجانند بستی میں زہریلی شراب پینے سے 10 افراد کی موت ہوگئی جبکہ متعدد افراد کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Ten People Die After Drinking Toxic Liquor

زہریلی شراب پینے سے متعدد افراد ہلاک
زہریلی شراب پینے سے متعدد افراد ہلاک

مغربی بنگال: ہوڑہ ضلع کے گھشڑی کے مال پانچگھڑا تھانہ کے تحت گجانند بستی میں زہریلی شراب پینے سے 10 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ جس کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ حکام جائے وقوع پر پہنچ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہوڑہ ضلع کے گھشڑی کے مال پانچگھڑا تھانہ کے تحت گجانند بستی میں زیادہ تر افراد کا مشرقی مدنی پور ضلع سے تعلق ہیں۔ گزشتہ شب بستی کے لوگوں نے شراب نوشی کی تھی۔ شراب نوشی کے بعد متعدد افراد کی حالت اچانک بگڑ گئی. اسی دوران افراتفری کے عالم میں چار لوگوں کی ہسپتال لے جانے کے دوران راستے میں ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو افراد کی ہسپتال میں موت ہوئی ہے۔

ضلع انتظامیہ کے مطابق زہریلی شراب سے ہی یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کو اس کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ وہیں پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اور پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ زہریلی شراب کہاں سے اور کس نے لائی تھی۔ اس معاملے میں ملوث افراد کی جلد ہی گرفتاری ہوگی۔ دوسری جانب مقامی باشندوں نے شراب کے اڈے پر توڑ پھوڑ کی۔ مقامی باشندوں نے اڈے کے مالک کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Couple Suicide in Farm: عاشق جوڑے کی مشتبہ موت، کھیت سے لاشیں برآمد

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.