ETV Bharat / state

بنگال کے مسلمان اویسی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے: طہٰ صدیقی - لفٹ فرنٹ

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی کے ساتھ مل کر اسمبلی انتخابات لڑنے کے اعلان کے بعد مغربی بنگال کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔

taha Siddiqui criticizes asaduddin Owaisi

author img

By

Published : Jan 4, 2021, 5:03 PM IST

فرفرہ شریف کے پیرزادہ طہ صدیقی نے کہا کہ بنگال کے مسلمان اسدالدین اویسی کے جھانسے میں نہیں آنے والے ہیں۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی کے ساتھ مل کر اسمبلی انتخابات لڑنے کے اعلان کے بعد مغربی بنگال کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس، لیفٹ فرنٹ اور اس کی سولہ حلیف جماعتیں کانگریس سمیت تمام ملی اداروں کی جانب سے اویسی کی سیاست میں انٹری کے اعلان کی مذمت کی جا رہی ہے۔

فرفرہ شریف کے پیرزادہ طٰہٰ صدیقی نے کہا کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات لڑنا چاہتی ہے۔ ہم سب کو اچھی طرح سے معلوم ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی خود نہیں آئے ہیں، انہیں بھیجا گیا ہے کیوںکہ اویسی کو معلوم نہیں ہے کہ مغربی بنگال میں مسلمانوں کی کتنی آبادی ہے۔ بنگال کے مسلمانوں کی پہلی پسند کون ہے۔ سب کچھ جاننے کے باوجود یہاں آنے کا کیا مطلب ہو سکتا ہے۔ ہم سب اچھی طرح سے جانتے ہیں۔'

فرفرہ شریف کے پیرزادہ طہ صدیقی نے کہا کہ مغربی بنگال کے مسلمان کے بارے میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے غلط اندازہ لگایا ہے۔ اسمبلی انتخابات میں انہیں اس کا غلط اندازے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:

انوراگ ٹھاکر کی ترنمول پر نکتہ چینی

واضح رہے کہ گزشتہ روز آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی اچانک مغربی بنگال کے دورے پر آئے اور فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد اسدالدین اویسی نے فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی کی قیادت میں اسمبلی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.