کولکاتا: سید مشتاق علی ٹی20 ٹرافی کے گروپ ڈی کے ایک اہم میچ میں بنگال کے تین وکٹوں کے نقصان پر 225 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں پونڈی چیری کی پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 163 رنوں پر آل آوٹ ہو گئی۔ پونڈی چیری کی جانب سے ارون کارتک نے 41 رنوں کی سب سے بڑی اننگ کھیلی ۔اس کے علاوہ آکاش کارکھو 27 رن،پرمیشور سیوا رامن25 رن اور فابید احمد 24 رنوں کی خاطر خواہ اننگز کھیلی۔پونڈی چیری کی ٹیم 19.3 اوورز میں 163 رن بنا کر آل آوٹ ہو گئی۔
بنگال کی جانب سے آکاش دیپ اور ایشان پورل نے تین تین وکٹ حاصل کئے۔اس کے علاوہ روی کمار کو دو جبکہ پردیپتا پرمانک کو ایک وکٹ ملا۔اس سے قبل پونڈی چیری کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرنے اتری بنگال کی ٹیم کے بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ابھیمنو ایشورن 27 رن بنا کر فابید احمد کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:ICC World Cup 2023 گیندبازی کرتے وقت ہاردک پانڈیا ہوئے زخمی، ویراٹ کوہلی نے اوور مکمل کیا
سدیپ کمار گھرامی 37 گیندوں پر چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 67 رنوں کی جارحانہ اننگ کھیل کر فابید احمد کی گیند پر بولڈ ہوگئے،اس میچ میں فابید احمد کا یہ دوسرا وکٹ تھا،ابھیشیک پورل 52 گیندوں پر 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 73 رنوں کی غیر مفتوح اننگ کھیلی۔شہاز احمد نے 10 گئندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 38 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ بنگال نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 225 رن بنا ئے۔