بندراکرلہ کملیکس میں کھیلے گیے سید مشتاق علی ٹی۔20 ٹرافی کے گروپ ڈی کے ایک اہم میچ میں بنگال کے 122رنوں کے ہدف کو ہریانہ پانچ وکٹوں کے نقصان پر 126 رن بنا کر حاصل کرلیا۔
ہدف کے تعاقب میں ہریانہ کی شروعات اچھہ نہ رہی اور سات رنوں کے مجموعی اسکور پر بشنوائی دورن بنا کر پویلین لوٹ گیے۔
ہریانہ کی جانب سے ہرشل پیٹل35رن،روہت شرما28(ناٹ آوٹ)،ٹی بالی23 رن بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔ ہریانہ نے 17.1 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 125 رن بنا کر میچ جیت لیا۔
بنگال کی جانب سے آکاش دیپ اورشہبازاحمد کو دودوجبکہ اسیش نندی کو ایک وکٹ ملا۔
اس سے قبل بنگال کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 122 رن ہی بناسکی۔بنگال کی جانب سے سریوتس گوسوامی30رن،شہبازاحمد26رن،رائے چودھری 15 اورمنوج تیواری14 رن بنا کر نمایاں اسکورر رہے ۔
ہریانہ کی جانب سےجینت یادو،ہریندرہوڈاکو دودوجبکہ یجویندرچاہل اور امت مشرا کو ایک ایک وکٹ ملا۔
بنگال کرکٹ ٹیم اس وقت پانچ میچوں میں تین جیت اوردوہار کی بدولت 10 پوائنٹ کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں دوسری پوزیشن برقراررکھنے میں کامیاب رہی ہے ۔