کولکاتا:شویتا چکرورتی نے کہا کہ ایان کے پروڈکشن کبڈی کبڈی فلم کےلئے کام کررہی تھی ۔انہوں نے کہا کہ اسی لئے میں ایان کے سالٹ لیک آفس میں گئی تھی ۔ شویتا نے دعویٰ کیا کہ کنتل گھوش یا شانتنو بنرجی کو نہیں جانتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں 2016-17 میں آیان سے ملا قات کی تھی۔اس وقت میں سول انجینئر کے طور پر کام کررہی تھی ۔بعد میں آیان کے پروڈکشن کمپنی میں ماڈل کے طور پر کام کررہی تھی۔ آیان کی پروڈکشن کمپنی کی چند مختصر فلموں میں کام کیا۔ اس کے بعد انہوں نے اسی پروڈکشن کمپنی کی ایک مکمل فلم کبڈی کبڈی میں بھی کام کیا۔ اس فلم کی ہدایت کاری نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایت کار کوشک گنگوپادھیائے نے کی تھی۔ ریتوک چکرورتی اور سوہنی سرکار نے اداکاری کی تھی۔ اس فلم میں شویتا نے معاون کردار ادا کیا تھا۔ تاہم شویتانے دعویٰ کیا کہ انہیں اس فلم میں اس لیے موقع ملا کیونکہ فلم کے ڈائریکٹر کو شویتا پسند آئی تھی۔
ای ڈی کے ایک ذریعہ کا دعویٰ ہے کہ ایان کے گھر اور دفتر سے برآمد ہونے والے متعدد دستاویزات میں شویتا کا نام ہے۔ ان کے نام گاڑی کی خریداری اور جائیداد کی منتقلی کے دستاویزات بھی موجود ہیں۔ شویتا کے نام پر بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی ملی ہیں۔ شویتا کا جواب، ’’میں نے آیان کی پروڈکشن کمپنی کی فلم کبڈی کبڈی کے لیے کوئی معاوضہ نہیں لیا ہے۔ اس لئے میں نے مجھے ہونڈا سٹی کار استعمال کرنے دی تھی۔لیکن گاڑی میرے نام پر نہیں خریدی گئی۔ جائیداد کی منتقلی کی جو دستاویز ملے ہیں۔ وہ میرا بھی نہیں ہے۔ ایسے کسی کاغذ پر میرے دستخط نہیں ہیں۔ میں کیسے بتاؤں کہ ان کے دفتر سے کیا دستاویزات موصول ہوئیے ہیں؟۔
یہ بھی پڑھیں:Sweta Chakraborty اساتذہ تقرری گھوٹالہ معاملہ میں آیان شیل گرفتار، شویتا چکرورتی پر ای ڈی کی نظر
شویتا فی الحال کمارہاٹی میونسپلٹی میں سول انجینئر کے طور پر کام کرتی ہیں۔ تاہم، شویتا کا دعویٰ ہے کہ ان کی تقرری جائز طریقے سے ہوئی ہے۔ شویتا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہیں کوئی خوف نہیں ہے حالانکہ ان کے ساتھی کا نام بھرتی میں بدعنوانی میں ملوث ہے۔ میں 2014 سے کام کر رہی ہوں۔ مجھے قانونی طور پر ملازمت ملی ہے۔ مجھے کوئی خوف نہیں ہے۔ میرے پاس تمام دستاویزات موجود ہیں۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہیں کوئی خوف نہیں ہے کیونکہ ایان کے گھر سے برآمد ہونے والی دستاویزات میں نام موجود ہیں۔