ETV Bharat / state

Bengaluru Meeting بنگلورو میں اپوزیشن کی میٹنگ پر شبھیندو ادھیکاری کا طنز - meeting in Bengaluru

مغربی بنگال کےبھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئرلیڈرشبھیندو ادھیکاری نے ٹویٹ کیا، "موقع پرست اتحاد نے بنگال میں حکمران جماعت کے مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی جانیں گنوانے والے کارکنان کی لاشوں کو پہچاننے سے انکار کردیا۔"

بنگلورومیں اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ پرشبھیندو ادھیکاری کا طنز

author img

By

Published : Jul 18, 2023, 4:11 PM IST

کولکاتہ: مغربی بنگال اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر شبھیندو ادھیکاری نے منگل کو کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں منعقد ہونے والی اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ موقع پرست اتحاد نے ان کارکنان کی لاشوں کی شناخت سے انکار کردیا، جنہوں نے بنگال میں پنچایت الیکشن کے دوران حکمران جماعت کے مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی جانیں گنوادیں۔

شبھیندو ادھیکاری نے ٹویٹ کیا، "موقع پرست اتحاد نے بنگال میں حکمران جماعت کے مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی جانیں گنوانے والے کارکنان کی لاشوں کو پہچاننے سے انکار کردیا۔" اپوزیشن جماعتوں کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’کئی زخمی کارکن اب بھی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے کارکنوں پر ترس آتا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’کانگریس اور سی پی آئی (ایم) قائدین نے ان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔

مزید پڑھیں:Suvendu Adhikari بنگال حکومت نے فوری طور پر نو ہزار پولیس اہلکاروں کو بھرتی کرنے کی اسکیم بنائی

قابل ذکر ہے کہ ترنمول کانگریس سمیت 26 اپوزیشن جماعتوں کے رہنما متحد ہوکر 2024 میں بی جے پی کے خلاف لوک سبھا انتخابات لڑنے کے حوالے سے آج بنگلورو میں میٹنگ کر رہے ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.