ETV Bharat / state

اپوزیشن لیڈر شبھندو ادھیکاری سرمائی اجلاس کیلئے معطل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 28, 2023, 6:58 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی میں سرمائی اجلاس کے پہلے ہی دن اپوزیشن لیڈر شبھندو ادھیکاری کو اسمبلی کے سرمائی اجلاس سے معطل کر دیا گیا ہے۔ شبھندو ادھیکاری نے کہا کہ انہوں نے کہاکہ تجویز آج (منگل) سکریٹری کو پیش کی جائے گی۔Suvendu Adhikari Suspended

اپوزیشن لیڈر شبھندو ادھیکاری سرمائی اجلاس کیلئے معطل
اپوزیشن لیڈر شبھندو ادھیکاری سرمائی اجلاس کیلئے معطل

کولکاتا: مغربی بنگال اسمبلی میں سیشن کے آغاز میں بی جے پی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے کے بعد ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والے ممبران اسمبلی کو بی جے پی ممبر اسمبلی بتانے پر بی جے پی نے احتجاج کیا ۔اس احتجاج کو اسپیکر نے ریکارڈ سے نکال دیا اور اور سلی گوڑی کے بی جے پی رکن اسمبلی شنکر گھوش کو متنبہ کیا۔ اس کے بعد بی جے پی ممبران اسمبلی ہائوس میں ہنگامہ آرائی کرنے لگے ۔اپوزیشن لیڈر سمیت ارکان اسمبلی غصے میں سیشن ہال چھوڑ کر چلے گئے۔ انہوں نے منگل کو ہونے والی بحث میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا۔

دوسری طرف ترنمول ایم ایل اے تاپس رائے نے مبینہ غیر پارلیمانی رویے کے لیے ایوان میں اپوزیشن لیڈر کو معطل کرنے کی تحریک پیش کی۔ حکمراں جماعت کے دیگر اراکین اسمبلی نے اس کی حمایت کی۔اس سے قبل 28 مارچ 2022 کو بی جے پی کے پانچ ممبرا ن اسمبلی بشمول شبھندو ادھیکاری کو معطل کر دیا گیا تھا۔ اس اجلاس سے پہلے بی جے پی کے دو ممبران اسمبلی کو معطل کر دیا گیا تھا۔ کل سات ایم ایل اے کو معطل کر دیا گیا۔ تاہم عدالت کی مداخلت کے بعد ان کی معطلی واپس لے لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:کولکاتا میں 29 نومبر کو امت شاہ کی ریلی کی تیاریاں

آئی ایس ایف کے ممبر اسمبلی نوشاد صدیقی نے شبھندو ادھیکاری کو معطل کرنے کی تحریک پیش کرتے ہوئے کہاکہ آئینی عہدے پر فائز شخصیت کو کچھ نہیں کہنا چاہیے۔ کوئی میرے سرپرست کی توہین نہ کرے۔خیال رہے کہ بی جے پی سے منحرف ہونے والے ممبران اسمبلی کو لے کر اسمبلی میں بحث ہوئی ہے۔ منگل کو شبھندو ادھیکاری نے شکایت کی کہ جہاں ہم بی جے پی ممبران کو اسپیکر سے آئین کا تحفظ نہیں مل رہا ہے، وہاں یوم دستور پر میٹھے الفاظ سننے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.