کولکاتا:مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر شبھیندو ادھیکاری نے منگل کو کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں منعقد ہونے والی اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ پر تنقید کرتے ہوئے اس میں شامل رہنماوں کو موقع پرست قرار دیا۔
بی جے پی کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے کہاکہ موقع پرست اتحاد نے ان کارکنان کی لاشوں کی شناخت سے انکار کردیا، جنہوں نے بنگال میں پنچایت الیکشن کے دوران حکمران جماعت کے مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی جانیں گنوادیں۔
شبھندو ادھیکاری نے ٹویٹ کیا، موقع پرست اتحاد نے بنگال میں حکمران جماعت کے مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی جانیں گنوانے والے کارکنان کی لاشوں کو پہچاننے سے انکار کردیا۔
اپوزیشن جماعتوں کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی زخمی کارکن اب بھی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے کارکنوں پر ترس آتا ہے۔ انہوں نے کہا، کانگریس اور سی پی آئی (ایم) قائدین نے ان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee این ڈی اے کیا انڈیا کو چیلنج کرے گا؟ وزیراعلیٰ ممتابنرجی
قابل ذکر ہے کہ ترنمول کانگریس سمیت 26 اپوزیشن جماعتوں کے رہنما متحد ہوکر 2024 میں بی جے پی کے خلاف لوک سبھا انتخابات لڑنے کے حوالے سے آج بنگلورو میں میٹنگ کر رہے ہیں۔