ETV Bharat / state

28 فروری کے بعد ترنمول پرائیوٹ کمپنی بن کر رہ جائے گی: شھبندو ادھیکاری - ترنمول کانگریس

بی جے پی کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ 28 فروری کو ترنمول کانگریس سیاسی جماعت کم پرائیویٹ کمپنی زیادہ رہ جائے گی۔

suvendu Adhikari says Trinamool Congress will remain a private company after 28 February
'ترنمول کانگریس 28 فروری کے بعد پرائیوٹ کمپنی بن کر رہ جائے گی'
author img

By

Published : Jan 31, 2021, 10:56 PM IST

مغربی بنگال کے ضلع ہوڑہ کے ڈومجورلا اسٹیڈیم میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ ترنمول کانگریس کا زوال شروع ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راجیب بنرجی کا پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونا ہی اس بات کا ثبوت ہے کہ ترنمول کانگریس بکھر چکی ہے۔

بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے تمام ایماندار رہنما ایک ایک کرکے پارٹی کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ آخر اس کی کیا وجہ ہے۔

شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ 28 فروری کو ترنمول کانگریس سیاسی جماعت کم نجی کمپنی بن کر رہ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فروری مہینے کے آخر تک ترنمول کانگریس میں ممتا بنرجی اور ان کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی ہی رہ جائیں گے اور باقی انہیں چھوڑ کر چلے جائیں گے۔

ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے راجیب بنرجی نے کہا کہ مغربی بنگال کے عوام ایک بار پھر تبدیلی کے گواہ بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج سے گیارہ برس قبل تبدیلی کی لہر میں لیفٹ فرنٹ کی حکومت اکھڑ گئی اور اس مرتبہ ترنمول کانگریس کا خاتمہ ہو جائے گا۔

مزید پڑھیے: ترنمول اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان تصادم، درجنوں زخمی

بی جے پی کے جلسے میں پہلی مرتبہ شامل ہونے والے راجیب بنرجی کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں بی جے پی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی۔

ہوڑہ کے ڈومجورلا اسٹیڈیم میں منعقد بی جے پی کے جوگ دان ریلی میں ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے سابق رکن اسمبلی پرابیر گھوشال، ویشالی ڈالمیا اور اداکار ردرانیل گھوش موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.