ETV Bharat / state

Suvendu Adhikari شبھندو ادھیکاری کا نوشاد صدیقی کی حمایت میں تحریک چلانے کا مشورہ - مغربی بنگال بی جے پی نے آئی ایس ایف

حزب اختلاف کے رہنما اور بی جے پی کے رکن اسمبلی شبھندو ادھیکاری نے ایک بار پھر اپنی پارٹی بالخصوص اقلیتی مورچہ کے کارکنان کو انڈین سیکولر فرنٹ کے گرفتار رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کی حمایت میں تحریک چلانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی کو یوں ہی گرفتار کر کے نہیں رکھا جاسکتا ہے۔ Suvendu Adhikari On ISF MLA Naushad Siddiqui Arrest

شبھندو ادھیکاری کا نوشاد صدیقی کی حمایت میں تحریک چلانے کا مشورہ

author img

By

Published : Feb 25, 2023, 4:55 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال بی جے پی نے آئی ایس ایف کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کی گرفتاری کے بعد سے ان کی کھلی حمایت کا اظہار کیا۔ یہاں تک کہ ریاستی بی جے پی کے اقلیتی مورچہ کے نمائندوں کو بھی نوشاد کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر احتجاج کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ نوشاد کی رہائی کے مطالبے میں اپوزیشن رہنما شبھندو ادھیکاری نے چند دنوں قبل کہا تھا کہ نوشاد بھائی میں ہمت ہے۔ اس لیے ہتھیار نہیں ڈالے۔ اب انہوں نے کہا کہ ہمیں نوشاد بھائی کے لئے سڑکوں پر اتر کر احتجاج کرنا پڑے گا۔ بی جے پی کے ممبران اسمبلی نے ساگر دیگھی ضمنی انتخاب سے پہلے ایسا ہی پیغام دیا جو ریاستی حکومت اور ترنمول کانگریس کے لئے تشویش کا باعث ہے۔

غور طلب ہے کہ ترنمول کانگریس کے رہنما اور مغربی بنگال اسمبلی میں اسپیکر بمان بنرجی نے بھی آئی ایس ایف کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کی گرفتاری پر سوال ٹھائے تھے لیکن بعد میں انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت کی تھی۔ مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنماشبھندو ادھیکاری نے کہاکہ ہمیں پہلے سوچنا ہوگا کہ انہوں نے قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے طور پر نہیں بلکہ ترنمول کانگریس کے لیڈر کے طور پر کہا۔ نوشاد بھائی اس کی مہربانی میں نہیں ہیں۔ وہ ہائی کورٹ گئے ہیں۔ انہیں قانونی کارروائی کے بعد رہا کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Naushad Siddiqui Bail Case نوشاد صدیقی اور 88 حامیوں کو حراست میں رکھنے پر حکومت سے کلکتہ ہائی کورٹ کا سوال

شبھندو ادھیکاری نے کہا کہ نوشاد بھائی کے لئے تحریک چلانی چاہیے۔ آپ(نوشاد) نے CAA-NRC کے خلاف سڑکوں پر اتر کر احتجاج کیا۔ ممتا بنرجی کی پارٹی کے امیدوار کو شکست دی۔ نوشاد کی رہائی ضرور ہو گی۔ہماری نیک خواہشات ہیں۔ بی جے پی کے رہنما نے کہاکہ مغربی بنگال کی عوام سمجھ چکی ہے کہ نوشاد کے ساتھ کس نے کیا کیا ہے۔ترنمول کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت کو اس بات کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے کہ نوشاد صدیقی رکن اسمبلی ہیں ان کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جا سکتا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.