ETV Bharat / state

Suvendu Adhikari reaction On Shantiniketan شبھندو ادھیکاری نے یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شانتی نکیتن کو شامل کرنے پر خوشی کا اظہارکیا - عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شانتی نکیتن

نندی گرام سے بی جے پی کے رکن اسمبلی اور حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کے امن مقام شانتی نکیتن کو یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

شبھندو ادھیکاری کا یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شانتی نکیتن کو شامل کیے جانے پر خوشی کا اظہار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 19, 2023, 4:18 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شبھندو ادھیکاری نےکہا کہ یہ بڑے فخر کی بات ہے اور یہ خوشی کا لمحہ ہے کہ گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کے شانتی نکیتن - 'امن کا گھر' یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ وشو بھارتی، ایک عالمی یونیورسٹی، "اتحاد انسانیت" کے وژن کے ساتھ جو ثقافتی حدود سے بالاتر ہے قدیم ہندوستانی روایات پر مبنی علم فراہم کرنے کے مقصد سے شانتی نکیتن میں قائم کی گئی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ اتفاق سے جب ہندوستان "ایک زمین، ایک کنبہ اور ایک مستقبل کا عالمی روڈ میپ تیار کر رہا ہے، یونیسکو نے شانتی نکیتن کی 'انسانیت کی یکجہتی' کو تسلیم کیا ہے۔ مرکزی حکومت نے اس عالمی پہچان کے لیے بہت محنت کی ہے۔

شبھندو ادھیکاری نے کہا کہ جس دن یہ اہم اعلان کیا گیا وہ یونیورسٹی کے لیے بھی ایک خاص موقع تھا، کیونکہ یہ یونیورسٹی کے چانسلر (آچاریہ) عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی جی کا یوم پیدائش تھا۔

یہ بھی پڑھیں:UNESCO Honours Shanti Niketan یونیسکو کی طرف سے شانتی نکیتن کو عالمی ثقافتی وراثت کا درجہ ملنا قابل فخر لمحہ: مودی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے ٹویٹ میں گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کی رہائش گاہ شانتی نکیتن کو یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.