ETV Bharat / state

Suvendu Adhikari شبھندو ادھیکاری کا ٹی ایم سی پر سنگین الزام - بالاسور ٹرین حادثہ

حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے بالاسور ٹرین حادثے میں ملوث ہونے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔شبھندو ادھیکاری کے اس بیان سے مغربی بنگال کی سیاست میں طوفان آ کھڑا ہو گیا ہے۔

شبھندو ادھیکاری کا ٹی ایم سی پر سنگین الزام

author img

By

Published : Jun 6, 2023, 3:16 PM IST

کولکاتا:پڑوسی ریاست اڈیشہ کے بالاسور ٹرین حادثہ کو لے کر حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر سنسنی خیز الزام لگاتے ہوئے کہاکہ ٹرین حادثے میں مبینہ طور پر ترنمول کانگریس ملوث ہے۔ اپوزیشن پارٹی لیڈر نے سوال اٹھایا کہ کیا اس واقعہ کے پیچھے ترنمول کا ہاتھ ہے؟۔ترنمول کانگریس کی بیان بازی سے کئی سوالات کھڑے ہوتے ہیں۔

اڈیشہ میں گزشتہ پیر کے روز کو ہوئے ٹرین حادثے کے بارے میں شبھندو ادھیکاری نے کہا کہ اس پورے واقعے کے پیچھے ترنمول کا ہاتھ ہے۔ وزیر اعلیٰ اتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟۔ اگر یہ واقعہ اڈیشہ میں ہوا ہے تو ترنمول اتنا خوفزدہ کیوں ہے۔ جہاں نتیش کمار نے اس سلسلے کو بیان بازی نہیں کی وہاں ممتابنرجی الرام تراشی کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ شبھندو ادھیکاری نے اڈیشہ ٹرین حادثے کے بعد سیاسی جماعتوں کی جانب سے مسلسل بیان بازی کو لے کر کئی سوالات اٹھائے۔انہوں نے کہاکہ میں یہ بھی جاننا چاہتا ہوں کہ ٹرین حادثے میں ایک اہم کال ریکارڈ ترنمول کے ہاتھ میں کیسے آیا؟ وزیراعلیٰ کو اس سلسلے میں عوام کے سامنے وضاحت کرنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Benerjee ممتا بنرجی منگل کو ایک بار پھر اڈیشہ جائیں گی

انہوں نے کسی کا نام لئے بغیر کہاکہ وہ ہو سکتا ہے کہ کس نے اس معاملے کو لے کر سازش کی ہو۔تمام پہلووں کو تحقیقات میں سامنے لانے کی ضرورت ہے ۔ حزب اختلاف کے رہنما کے مطابق وہ کسی چھوڑنے والے نہیں ہیں۔ میں کچھ دنوں میں سچائی کو سامنے لاوں گا۔دوسری طرف ترنمول کانگریس کے ترجمان اور ریاستی جنرل سیکریٹری کنال گھوش نے کہاکہ شبھندو ادھیکاری کو اب یہ بات ثابت کرنا پڑے گاکہ ٹی ایم سی کیسے اس معاملے میں ملوث ہے ورنہ قانونی کارروائی کے لئے تیار ہوجائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.