کولکاتا؛مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے ریاستی سیکریٹریٹ میںاچانک پہنچ کر چیف سیکریٹری سے ملاقات کی اور حکومت کے خلاف میمورنڈم پیش کیا۔شبھندو ادھیکاری نے باہر آکر کہا کہ وہ بنگال کے لوگوں کی محرومیوں کی بات کرنے آئے ہیں۔ریاستی سیکریٹریٹ میںافسران شوبھندو داھیکاری اور بی جے پی کے وفد کو دیکھ کر حیران رہ گئے ۔کیوں کہ انہوں نے اس پروگرام سے متعلق اجازت نہیں لی تھی۔
بی جے پی کے رہنما شبھندنے کہاکہ بنگال کے لوگوں کو محروم کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ بی جے پی کے حامیوں کو محروم کیا جا رہا ہے۔ میں جانتا تھا کہ اگر ہم پہلے سے اعلان کر دیتے تو ہمیں اندر آنے کی اجازت نہیں ہوتی تو میں بغیر بتائے آ گیاہوں۔
انہوں نے کہاکہ میں جانتا ہوں کہ یہاں دفعہ 144 ہے۔ اس لیے میں اور دیگر چار ممبران الگ الگ آئے ہیں۔یہ سارا معاملہ قانون کے خلاف نہیں ہے۔ ہم نے بنگال کے لوگوں کو محروم کئے جانے کے خلاف احتجاج کیا اور اس کےلئے ریاستی حکومت کے سکریٹری کو مطلع کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کولکاتا میں گیتا پاٹھ پروگرام کی تیاریاں زور شور جاری
شوبھندونے شکایت کی کہ بی جے پی ممبران اسمبلی کے کال نہیں اٹھائے جاتے ہیں ۔بی جے پی حامیوں کو فلاحی اسکیموں سے محروم کردیا جاتا ہے۔بی جے پی کے ممبران اسمبلی کو کسی بھی انتظامی مینگ میں کیوں بلایا جاتا ہے۔