کولکاتا:مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو چیلنج کرتے ہوئے کہاکہ انہوں (ممتا)نے وزیر داخلہ کو فون کال کیا تھا اور میرے پاس پختہ ثبوت ہے۔اب ممتابنرجی کو ثابت کرنا ہوگا کہ امت شاہ نے کیسے رشڑا تشدد کو ہوا دی ہے۔بی جے پی کے رہنما اور رکن اسمبلی شبھندو ادھیکاری نے ممتابنرجی پر وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف بے بنیاد باتیں کرنے کا الزام لگایا۔
-
PWD has floated a tender for constructing a Pandal at Red Road for Id Ul Fitar. Why not for all the Idgahs across WB? Are those Namazis less important?
— Suvendu Adhikari • শুভেন্দু অধিকারী (@SuvenduWB) April 20, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Similarly from now on PWD should float tenders for constructing Pandals for the biggest festivals of WB; Durga Puja & Kali Puja. pic.twitter.com/6zwY9TqF4W
">PWD has floated a tender for constructing a Pandal at Red Road for Id Ul Fitar. Why not for all the Idgahs across WB? Are those Namazis less important?
— Suvendu Adhikari • শুভেন্দু অধিকারী (@SuvenduWB) April 20, 2023
Similarly from now on PWD should float tenders for constructing Pandals for the biggest festivals of WB; Durga Puja & Kali Puja. pic.twitter.com/6zwY9TqF4WPWD has floated a tender for constructing a Pandal at Red Road for Id Ul Fitar. Why not for all the Idgahs across WB? Are those Namazis less important?
— Suvendu Adhikari • শুভেন্দু অধিকারী (@SuvenduWB) April 20, 2023
Similarly from now on PWD should float tenders for constructing Pandals for the biggest festivals of WB; Durga Puja & Kali Puja. pic.twitter.com/6zwY9TqF4W
کولکاتا میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے حزب اختلاف کے رہنما نے کہاکہ ممتابنرجی نے مجھے چیلنج کیا تھا۔میں ان کے چیلنج کو قبول کرتا ہوں اور اس کے ساتھ ساتھ یہ ثابت کرتاہوں کہ انہوں (ممتا)نے امت شاہ کو فون کال کیا ہے۔اس سلسلے میں ہمارے پاس ٹھوس ثبوت ہے۔
انہوں نے کہاکہ انہوں نے مجھے عدالت میں لے جانے کی دھمکی دی ہے اب میں انہیں عدالت کا راستہ دیکھاوں گا۔ٹرائی(TRAI) کو اس سلسلے میں پارٹی بناوں گا۔ٹرائی کی جانب سے فراہم کردہ ریکارڈ سے یہ ثابت ہو جائے گا کہ ممتابنرجی نے امت شاہ کو لینڈ لائن سے فون کیا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ ممتابنرجی مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ہیں اس لئے میں ان لینڈ لائن فون کے نمبر کو عام نہیں کروں گا۔وزیراعلیٰ سے متعلق گائیڈ لائن ہے اس کی خلاف ورزی نہیں کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Suvendu Adhikari Slam Mamata Banerjee شبھندو ادھیکاری کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی پر تنقید
پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے شبھندو ادھیکاری نے ممتابنرجی پر وزیر داخلہ امت شاہ کو لے کر بنگال کے لوگوں کو گمراہ کرنے کا بھی الزام لگایا۔اگر وہ عدالت جانا چاہتی ہیں تو میں بھی عدالت جاوں گا اور ثبوت پیش کروں گا۔غور طلب ہے کہ پریس کانفرنس کے دوران شبھندو ادھیکاری نے لینڈ لائن فون کے نمبر بطور ثبوت پیش نہیں کیا۔
دوسری طرف حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے ریڈ روڈ پر ہونے والی عید نماز کے لئے آنے والے نمازیوں کے لئے لاکھوں روپے کا پنڈال بنانے کے لئے ٹینڈر جاری کیا گیا ہے کیونکہ یہاں وزیراعلیٰ ممتابنرجی اور ابھیشیک بنرجی آئیں گے۔ریاست کے تمام اضلاع میں شدید گرمی پڑ رہی ہے۔اس گرمی میں لوگ نماز کھلے آسمان کے نیچے نماز پڑھیں گے ان کے لئے کسی نے کچھ نہیں سوچا۔