ETV Bharat / state

شھبندو ادھیکاری بی جے پی کی پہلی میٹنگ میں کل شرکت کریں گے

شھبندو ادھیکاری کولکاتا کے ہسٹنگ میں واقع پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی بی جے پی کی پہلی تنظیمی میٹنگ میں کل شرکت کریں گے۔

author img

By

Published : Dec 25, 2020, 10:49 PM IST

شھبندو ادھیکاری بی جے پی کی پہلی میٹنگ میں کل شرکت کریں گے
شھبندو ادھیکاری بی جے پی کی پہلی میٹنگ میں کل شرکت کریں گے

ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے شھبندو ادھیکاری کل پہلی مرتبہ بی جے پی کی پہلی تنظیمی میٹنگ میں شرکت کرنے کے لئے کولکاتا آئیں گے۔ اس کی تصدیق آج بی بی جے پی نے کی ہے۔

اس میٹنگ میں بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش، بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے، انتخابی مشیر کیلاش وجے ورگھیہ سمیت دیگر اعلیٰ رہنما بھی شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ہسٹنگ میں واقع بی جے پی کے ریاستی ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی اس میٹنگ میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینا اور تنظیم کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ میٹنگ میں 294 اسمبلی حلقوں میں بی جے پی کے امیدواروں کے ناموں پر تبادلہ خیال کرنے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ بیس دسمبر کو وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں ترنمول کانگریس کے باغی رہنما شھبندو ادھیکاری نے بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.