جنوبی 24 پرگنہ کے بروئی پور میں بی جے پی کے عوامی جلسے میں شرکت کرنے گئے شھبندو ادھیکاری اور راجیب بنرجی کو ترنمول کانگریس کے حامیوں نے سیاہ جھنڈے دکھلائے۔
مظاہرین اپنے اپنے ہاتھوں میں سیاہ جھنڈے لے کر بی جے پی کے رہنماؤں کے قافلے کو روکنے کی کوشش کی لیکن پولیس کی موجودگی کے سبب ان کی کوشش ناکام رہی۔
عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ کسی کے روکنے سے بی جے پی رکنے والی نہیں ہے۔ ریاست میں ہماری حکومت بن کر ہی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کا نام لے کر سڑکوں پر احتجاج کرنے والے کوئی اور نہیں بلکہ ترنمول کانگریس کے حامی ہیں۔
ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے راجیب بنرجی نے بھی ترنمول کانگریس کے حامیوں کے سیاہ پرچم دکھانے کی مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ہی جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے قافلے پر حملہ کیا گیا تھا۔
شھبندو ادھیکاری اور راجیب بنرجی کو کالے جھنڈے دکھائے گئے - راجیب بنرجی کو کالے جھنڈے دکھائے
جنوبی 24 پرگنہ کے بروئی پور میں ترنمول کانگریس کے حامیوں نے بی جے پی رہنماؤں شھبندو ادھیکاری اور راجیب بنرجی کو کالے جھنڈے دکھائے۔