ETV Bharat / state

ایک ہی خاندان کے تین افراد کی مشتبہ حالت میں موت - تینوں کی لاش ایک ہی کمرے سے ملی

کٹوا کے منتشور تھانہ علاقے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی پراسرار حالت میں موت ہوگئی۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی ہھیل گئی ہے۔

suspicious death of three members of the same family in katwa west bengal
ایک ہی خاندان کے تین افراد کی مشتبہ حالت میں موت
author img

By

Published : Nov 3, 2020, 10:38 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے کٹوا کے منتشور تھانہ علاقے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی پراسرار موت کا دلدوز واقعہ پیش آیا ہے۔

منتشور علاقے میں واقع ایک مکان میں تینوں افراد کی لاش جھلسی ہوئی حالت میں پائی گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں سدیو چند دے، ان کی بیوی ریکھا دے اور بیٹا سنگھا دے شامل ہیں۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

suspicious death of three members of the same family in katwa west bengal
ایک ہی خاندان کے تین افراد کی مشتبہ حالت میں موت

پولیس کا کہنا ہے کہ سدیو چند دے ریلوے میں ملازمت کرتے ہیں۔ پولیس نے مزید کہا کہ تفتیش جاری ہے لیکن اب تک ٹھوس جانکاری نہیں مل سکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ' شھبندو ادھکاری کے بارے میں وزیراعلی جانتی ہیں'

رشتہ داروں سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ مالی حالت بہتر تھی تو اچانک ایسا کیا ہوگیا کہ تینوں کی لاش ایک ہی کمرے سے ملی۔

رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ سدیو چند کل اپنی فیملی کے ساتھ پیکنک منانے گئے تھے۔ رات کو گھر آئے، سبھی نے مل کر ساتھ کھانا کھایا اور وہ اپنی فیملی کے ساتھ اپنے کمرے میں سونے کے لیے چلے گئے۔

اس واقعے کے بعد علاقے میں غم کا ماحول ہے۔ پڑوسیوں کو یقین نہیں ہو رہا ہے کہ ایک ہی دن میں سب کچھ کیسے ختم ہوگیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.