ETV Bharat / state

supreme court: سپریم کورٹ کی مغربی بنگال کے اسپیکر کو سخت ہدایت - بنگال اسپیکر مکل رائے رکنیت پر فیصلہ

سپریم کورٹ نے مغربی بنگال اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی کو مکل رائے (Mukul Roy) کی رکنیت معطلی معاملے کو 21دسمبر تک حل کرنے کی کڑی ہدایت دی ہے۔

Supreme Court : West Bengal Speaker To Decide Mukul Roy's Disqualification Petition Soon
supreme court: سپریم کورٹ کی مغربی بنگال کے اسپیکر کو سخت ہدایت
author img

By

Published : Nov 22, 2021, 8:00 PM IST

مکل رائے (Mukul Roy's Disqualification) کی رکنیت معطلی معاملے میں نیا موڑ سامنے آیا ہے۔ سپریم کورٹ ( Supreme Court) نے مغربی بنگال اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی کو مکل رائے کی رکنیت معطلی معاملے کو 21 دسمبر تک حل کرنے کی کڑی ہدایت دی ہے۔

بھارت کی سپریم کورٹ کے جسٹس اہل ناگیشور اور ہیما کوہلی کی ڈویژنل بینج نے مکل رائے کی معطلی معاملے کی سماعت کی۔

جسٹس اہل ناگیشور اور ہیما کوہلی کی ڈویژنل بینج نے سماعت کرتے ہوئے کہاکہ مغربی بنگال کے اسپیکر کو 21 دسمبر تک کسی بھی قیمت پر مکل رائے کی رکنیت معطلی معاملے کو کرنا ہی پڑے گا۔

انہوں نے کہاکہ اس معاملے کو مزید لمبے عرصے تک ٹالا نہیں جا سکتا ہے۔ مغربی بنگال کے اسپیکر کو جلد از جلد عمل کرکے معاملے کو رفع دفع کرنا ہی پڑے گا۔

غور طلب ہے کہ مغربی بنگال کے حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری سمیت 17 لوگوں نے بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے والے مکل رائے کی رکنیت معطل کرنے سے متعلق پیٹیشن دائر کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 میں مکل رائے ندیا ضلع کے کرشنا نگر شمال بی جے پی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی بنے تھے۔ اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد مکل رائے اپنے بیٹے سبرانشو رائے بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے تھے۔ تبھی سے ہی حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری سمیت بی جے پی کے دیگر رہنماؤں کی جانب سے مکل رائے کی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.