ETV Bharat / state

'سپریم کورٹ کے فیصلے سے جمہوریت کی جیت ہوئی' - 'سپریم کورٹ کے فیصلے سے جمہوریت کی جیت ہوئی'

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما مکل رائے نے کہاکہ بابری مسجد کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے جو فیصلہ آ یا ہےوہ تاریخی ہے ۔اس فیصلے سے جمہوریت کی جیت ہوئی ہے ۔

'سپریم کورٹ کے فیصلے سے جمہوریت کی جیت ہوئی'
author img

By

Published : Nov 11, 2019, 5:01 PM IST

آئندہ 25 نومبر کو مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقوں کھڑگپور،کالیاگنج اور کریم پور اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں۔

'سپریم کورٹ کے فیصلے سے جمہوریت کی جیت ہوئی'

ضمنی انتخابات کے لیے بی جے پی کے امیدواروں کی حمایت میں جلسے کے لیے پہنچے بی جے پی کے رہنما مکل رائے نے کہاکہ بابری مسجد کا کیس سوبرس سے زائدپرانا ہے۔

انہوں نے کہاکہ برسوں پرانے کیس میں سپریم کورٹ نے جو فیصلہ دیا ہے ۔ سبھوں کو اس کا احترام کرنا چاہیے۔یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے ۔ اس کا احترام لازمی ہے۔

مکل رائے کاکہنا ہے کہ تقریباًساڑھے چارسو برس پرانے کیس کو اس طرح سے حل کرکے سپریم کورٹ نے اپنی موجودگی کا احساس دلایا ہے۔سپریم کورٹ کا کردارقابل تعریف ہے۔

بی جے پی کے رہنما کے مطابق اجودھیا کیس میں سپریم کورٹ نے جو فیصلہ دیا ہے۔ اس فیصلے سےنہ کسی کو کامیابی ملی ہے اور نہ کسی کو شکست ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں اس فیصلے کااحترام کیا گیا ۔کہیں سے بھی جشن منانے کی اطلاع نہیں ہے۔اس کے ساتھ ساتھ کسی نے بھی اس فیصلے کی مخالفت نہیں کی ہے۔

مکل رائے کے مطابق اس کا مطلب یہ ہے کہ فیصلہ غیرجانبدار ہے۔اس لیے تو لوگوں نے آسانی سے قبول کرلیا۔مرکز میں بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت آنے کے بعد ملک میں استحکام ہے۔

انہوں نے کہاکہ نریندر مودی کی حکومت اقتدار میں آنے سے قبل جتنے وعہدے کیے تھے ایک ایک کرکے سب کو پورا کیا جا رہا ہے۔لوگوں کو بی جے پی کی حکومت پر بھروسہ ہے۔

بی جے پی کے رہنما کے مطابق مغربی بنگال کے لوگ بھی بی جے پی پر بھروسہ کرتے ہیں اور آئندہ انتخابات میں بھارتیہ جنتاپارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.