ETV Bharat / state

SC Rejects Suvendu Adhikari's plea: شوبھندو ادھیکاری کی درخواست کو سپریم کورٹ نے مسترد کردیا

ممتا بنرجی کی درخواست پر نندی گرام اسمبلی حلقے کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے معاملے کو لے کر شوبھندو ادھیکاری کی درخواست کو سپریم کورٹ نے رد کردیا۔ جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی بنچ نے واضح کیا کہ کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اس معاملے میں فیصلہ کر سکتے ہیں۔ SC Rejects Suvendu Adhikari's plea

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 2, 2022, 8:40 PM IST

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی درخواست پر نندی گرام اسمبلی حلقے کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے معاملے کو لے کر شوبھندو ادھیکاری کی درخواست کو سپریم کورٹ نے رد کردیا ہے۔ جسٹس چندر چوڑ کی بنچ نے واضح کیا کہ اس معاملے میں کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی فیصلہ کریں گے۔SC Rejects Suvendu Adhikari's plea

شوبھندو ادھیکاری کے وکیل نے کہاکہ کلکتہ ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران کئی واقعات پیش آئے ہیں۔ ایک موقع پر جج خود ہی کیس سے دستبردار ہو گئے۔ اس واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے شویندو ادھیکاری کے وکیل ہریش سالوے نے جمعہ کو کہا کہ کلکتہ ہائی کورٹ کا ماحول اس وقت سماعت کے لیے موزوں نہیں ہے۔ ججز پر ذاتی حملے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔ اس بنا پر انہوں نے کیس کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی بنچ نے واضح کیا کہ کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اس معاملے میں فیصلہ کر سکتے ہیں۔ اور اس معاملے میں اسے فیصلہ کرنے کا تمام اختیار حاصل ہے۔عدالت میں ممتا بنرجی کی نمائندگی کرنے والے ایڈوکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ جج کا کیس سے الگ ہونا مکمل طور پر غیر متعلق ہے۔ جسٹس ہریش سالوے نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ اور گواہ سیکورٹی چاہتے ہیں تو وہ مل سکتا ہے۔

اس کے بعد شوبھندو ادھیکاری کے وکیل کو مقدمہ واپس لینے پر مجبور ہونا پڑا۔ نندی گرام اسمبلی انتخابات کے لیے ترنمول کی امیدوار ممتا بنرجی نے 17 جون کو ہائی کورٹ میں ایک مقدمہ دائر کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ نندی گرام حلقے میں گنتی میں دھاندلی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Suvendu Adhikari Criticises Mamata Banerjee: ممتابنرجی وزیراعلیٰ کم ترنمول کانگریس کی سربراہ کے طور پر زیادہ کام کرتی ہیں: شوبھندو ادھیکاری

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.