ETV Bharat / state

Supreme Court On WB Panchyat Election :شبھیندو ادھیکاری کی عرضی سپریم کورٹ سے بھی خارج

author img

By

Published : Apr 6, 2023, 7:44 PM IST

سپریم کورٹ نے جمعرات کو بی جے پی لیڈر اور بنگال اسمبلی میں اپوزیشن رہنما سبھندوادھیکاری کی طرف سے دائر کی گئی ایک اپیل کو مسترد کر دیا جس میں کلکتہ ہائی کورٹ کے مغربی بنگال پنچایت انتخابات کے عمل میں مداخلت کرنے سے انکار کرنے کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔Supreme Court On WB Panchyat Election

شبھندو ادھیکاری کی عرضی سپریم کورٹ سے بھی خارج

کولکاتا:سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس جے بی پاردی والا پر مشتمل بنچ نے سوال کیا کہ جب یہ پہلے سے طے شدہ ہے تو وہ انتخابات کو درمیان میں کیسے روک سکتے ہیں۔ بنچ نے کہاکہ انتخابات پر روک لگانا ایک سنگین معاملہ ہے اور ہم ایسا نہیں کر سکتے ہیں۔ ہم مداخلت نہیں کریں گے۔ اس کے بعد بنچ نے درخواست کو خارج کردیا۔

سینئر وکیل پی ایس پٹوالیا بی جے پی ممبر اسمبلی شبھندو ادھیکاری کی طرف سے پیش ہوئے ۔کلکتہ ہائی کورٹ نے 28 مارچ کو مغربی بنگال پنچایت انتخابی عمل میں مداخلت کرنے سے اس مرحلے پر انکار کر تے ہوئے کہا کہ سیٹوں کو ریزر وکئے جانے سے متعلق ادھیکاری کی پٹیشن میں کوئی خاص دلائل نہیں ہے ۔

ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ ادھیکاری کی طرف سے دائر پی آئی ایل کے سلسلے میں اس مرحلے پر کوئی بھی مداخلت ریاست میں پنچایتی انتخابات کو ملتوی کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ عدالت نے سیٹوں کے اس طرح کے ریزرویشن پر بی جے پی ممبر اسمبلی کی طرف سے اٹھائے گئے نکات پر فیصلہ لینے کو ریاستی الیکشن کمیشن پر چھوڑ دیا۔

اس سے قبل مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کلکتہ ہائی کورٹ کے مغربی بنگال پنچایت انتخابات کے عمل میں مداخلت کرنے سے انکار کرنے کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Suvendu Adhikari شبھندو ادھیکاری کا نوشاد صدیقی کی حمایت میں تحریک چلانے کا مشورہ

مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری کی جانب سے اس سلسلے میں اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.